حکمت (443) : جب مالک اشتر رحمتہ اللہ کی خبر شہادت آئی، تو فرمایا
مالک! اور مالک کیا شخص تھا۔ خدا کی قسم اگر وہ پہاڑ ہوتا تو ایک کوہ بلند ہوتا، اور اگر وہ پتھر ہوتا تو ایک سنگ گراں ہوتا کہ نہ تو اس کی بلندیوں تک کوئی سم پہنچ سکتا اور نہ کوئی پرندہ وہاں تک پر مار سکتا۔
سید رضی کہتے ہیں کہ فنداس پہاڑ کو کہتے ہیں، جو دوسرے پہاڑوں سے الگ ہو۔ (443- مالک اشتر)
(۴۴۳)
جب مالک اشتر رحمہ اللہ کی خبر شہادت آئی تو فرمایا:
مالک، اور مالک کیا شخص تھا! خدا کی قسم! اگر وہ پہاڑ ہوتا تو ایک کوہ بلند ہوتا اور اگر پتھر ہوتا تو ایک سنگ گراں ہوتا کہ نہ تو اس کی بلندیوں تک کوئی سُم پہنچ سکتا اور نہ کوئی پرندہ وہاں تک پر مار سکتا۔
سیّد رضیؒ کہتے ہیں کہ: ’’فند‘‘ اُس پہاڑ کو کہتے ہیں جو دوسرے پہاڑوں سے الگ ہو۔