خطبہ خطبہ : 134

خطبہ (134) : اپنی نیت کے اخلاص اور مظلوم کی حمایت کے سلسلے میں فرمایا (134- اپنی نیت کے اخلاص اور مظلوم کی حمایت کے سلسلہ میں فرمایا)

خطبہ (۱۳۴)
تم نے میری بیعت اچانک اور بے سوچے سمجھے نہیں کی تھی اور نہ میرا اور تمہارا معاملہ یکساں ہے۔ میں تمہیں اللہ کیلئے چاہتا ہوں اور تم مجھے اپنے شخصی فوائد کیلئے چاہتے ہو۔
اے لوگو! اپنی نفسانی خواہشوں کے مقابلہ میں میری اعانت کرو۔ خدا کی قسم! میں مظلوم کا اس کے ظالم سے بدلہ لوں گا اور ظالم کی ناک میں نکیل ڈال کر اسے سر چشمہ حق تک کھینچ کر لے جاؤں گا۔ اگرچہ اسے یہ ناگوار کیوں نہ گزرے۔