خطبہ خطبہ : 47

خطبہ (47) : کوفہ پر وارد ہونے والے مصائب کے متعلق فرمایا (47- کوفہ پر وارد ہونے والی مصیبتوں کے متعلق فرمایا)

خطبہ (۴۷)
(کوفہ پر وارد ہونے والے مصائب کے متعلق فرمایا)
اے کوفہ! یہ منظر گویا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تجھے اس طرح سے کھینچا جا رہا ہے جیسے بازار عکاظ [۱] کے دباغت کئے ہوئے چمڑے کو اور مصائب اور آلام کی تاخت و تاراج سے تجھے کچلا جا رہا ہے اور شدائد و حوادث کا تو مرکب بنا ہوا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جو ظالم و سرکش تجھ سے برائی کا ارادہ کرے گا اللہ اُسے کسی مصیبت میں جکڑ دے گا اور کسی قاتل کی زد پر لے آئے گا۔ [۲]