مکتوب مکتوب : 72

مکتوب (72) : عبداللہ ابن عباس رحمتہ اللہ کے نام (72- عبداللہ ابن عباس کے نام)

مکتوب (۷۲)
عبداللہ ابن عباس رحمہ اللہ کے نام
تم اپنی زندگی کی حد سے آگے نہیں بڑھ سکتے اور نہ اس چیز کو حاصل کر سکتے ہو جو تمہارے مقدر میں نہیں ہے۔
اور تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ زمانہ دو دنوں پر تقسیم ہے: ایک دن تمہارے موافق اور ایک دن تمہارا مخالف۔ اور دنیا مملکتوں کے انقلاب و انتقال کا گھر ہے۔ اس میں جو چیز تمہارے فائدہ کی ہو گی وہ تمہاری کمزوری و ناتوانی کے باوجود پہنچ کر رہے گی اور جو چیز تمہارے نقصان کی ہو گی اسے تم قوت و طاقت سے بھی نہیں ہٹا سکتے۔