nahjul balagah
حکمت
حکمت 381
حکمت (381) : کلام تمہارے قید وبند میں ہے جب تک تم نے اسے کہا نہیں ہے اور جب کہہ دیا، تو تم اس کی قید و بند میں ہو۔ لہٰذا اپنی زبان کی اسی طرح حفاظت کرو جس طرح اپنے سونے چاندی کی کرتے ہو کیونکہ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی بڑی نعمت کو چھین لیتی اور مصیبت کو نازل کر دیتی ہیں۔ (381- زبان کی نگہداشت)
کلام تمہارے قید وبند میں ہے جب تک تم نے اسے کہا نہیں ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 397
حکمت (397) : بہترین خوشبو مشک ہے جس کا ظرف ہلکا اور مہک عطر بار ہے۔ (397- مشک)
بہترین خوشبو مشک ہے جس کا ظرف ہلکا اور مہک عطر بار ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 413
حکمت (413) : جوانمردوں کی طرح صبر کرے ،نہیں تو سادہ لوحوں کی طرح بھو ل بھال کر چپ ہو گا۔ (413- قہری صبر)
جوانمردوں کی طرح صبر کرے ،نہیں تو سادہ لوحوں کی طرح بھو ل بھال کر چپ ہو گا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 382
حکمت (382) : جو نہیں جانتے اسے نہ کہو، بلکہ جو جانتے ہو، وہ بھی سب کاسب نہ کہو۔ کیونکہ اللہ سبحانہ نے تمہارے تمام اعضا پر کچھ فرائض عائد کئے ہیں جن کے ذریعہ قیامت کے دن تم پر حجت لائے گا۔ (382- سکوت)
جو نہیں جانتے اسے نہ کہو، بلکہ جو جانتے ہو، وہ بھی سب کاسب نہ کہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 398
حکمت (398) : فخر و سر بلندی کو چھوڑ دو ،تکبر و غرور کو مٹاؤ اور قبر کو یاد رکھو۔ (398- فخر و سربلندی)
فخر و سر بلندی کو چھوڑ دو ،تکبر و غرور کو مٹاؤ اور قبر کو یاد رکھو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 414
حکمت (414) : ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے اشعث ابن قیس کو تعزیت دیتے ہوئے فرمایا :اگر بزرگوں کی طرح تم نے صبر کیا تو خیر !ورنہ چوپاؤں کی طرح ایک دن بھول جاؤ گے۔ (414- تعزیت)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے اشعث ابن قیس کو تعزیت دیتے ہوئے فرمایا: اگر بزرگوں کی طرح…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 383
حکمت (383) : اس بات سے ڈرتے رہو کہ اللہ تمہیں اپنی معصیت کے وقت موجود اور اپنی اطاعت کے وقت غیر حاضر پائے تو تمہارا شمار گھاٹا اٹھانے والوں میں ہو گا۔جب قوی و دانا ثابت ہونا ہو تو اللہ کی اطاعت پر اپنی قوت دکھاؤ اور کمزور بننا ہو تواس کی معصیت سے کمزوری دکھاؤ۔ (383- معصیت)
اللہ کی معصیت کے وقت غیر حاضر نہ ہونے کا خوف رکھو، قوت اطاعت میں دکھاؤ۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 399
حکمت (399) : ایک حق فرزند کا باپ پر ہوتا ہے اور ایک حق باپ کا فرزند پر ہوتا ہے۔باپ کا فرزند پر یہ حق ہے کہ وہ سوائے اللہ کی معصیت کے ہر بات میں اس کی اطاعت کرے اور فرزند کا باپ پر یہ حق ہے کہ اس کا نام اچھا تجویز کرے ،اچھے اخلاق و آداب سے آراستہ کرے اور قرآن کی اسے تعلیم دے۔ (399- فرزند و پدر کے حقوق)
ایک حق فرزند کا باپ پر ہوتا ہے اور ایک حق باپ کا فرزند پر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 415
حکمت (415) : دنیا کے متعلق فرمایا دنیا دھوکے باز ،نقصان رساں اور رواں دواں ہے۔اللہ نے اپنے دوستوں کے لیے اسے بطور ثواب پسند نہیں کیا ،اور نہ دشمنوں کے لیے اسے بطور سزا پسند کیا۔اہل دنیا سواروں کے مانند ہیں کہ ابھی انہوں نے منزل کی ہی تھی کہ ہنکانے والے نے انہیں للکارا ،اور چل دیئے۔ (415- دنیا کی حالت)
دنیا دھوکے باز ،نقصان رساں اور رواں دواں ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 384
حکمت (384) : دنیا کی حالت دیکھتے ہوئے اس کی طرف جھکنا جہالت ہے اور حسن عمل کے ثواب کا یقین رکھتے ہوئے اس میں کوتاہی کرنا گھاٹا اٹھانا ہے۔ اور پرکھے بغیر ہر ایک پر بھروسا کر لینا عجز و کمزور ی ہے۔ (384- محل اعتماد)
دنیا کی حالت دیکھتے ہوئے اس کی طرف جھکنا جہالت ہے۔
مزید پڑھیے
