nehjul balagah
حکمت
حکمت 404
حکمت (404) : حضرت سے لاحول ولا قوۃ الا باللہ (قوت و توانائی نہیں مگر اللہ کے سبب سے )کے معنی دریافت کئے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ہم خدا کے ساتھ کسی چیز کے مالک نہیں اس نے جن چیزوں کا ہمیں مالک بنایا ہے بس ہم انہیں پر اختیار رکھتے ہیں۔تو جب اس نے ہمیں ایسی چیز کا مالک بنا یا جس پر وہ ہم سے زیاد ہ اختیار رکھتا ہے تو ہم پر شرعی ذمہ داریاں عائد کیں۔اور جب اس چیز کو واپس لے گا تو ہم سے اس ذمہ داری کو بھی بر طرف کر دے گا۔ (404- »لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ «کے معنی)
حضرت سے لاحول ولا قوۃ الا باللہ کے معنی دریافت کئے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ہم خدا کے…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 389
حکمت (389) : جسے عمل پیچھے ہٹائے، اسے نسب آگے نہیں بڑھا سکتا (ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے )جسے ذاتی شرف و منزلت حاصل نہ ہو اسے آباؤ اجداد کی منزلت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ (389- حسب و نسب)
عمل کی اہمیت اور نسب کی حیثیت پر غور کریں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 405
حکمت (405) : عمار بن یاسر کو جب مغیر ہ ابن شعبہ سے سوال و جواب کرتے سنا تو ان سے فرمایا !اے عمار اسے چھوڑ دو اس نے دین سے بس وہ لیا ہے جو اسے دنیا سے قریب کر ے اور اس نے جان بوجھ کر اپنے کو اشتباہ میں ڈال رکھا ہے تاکہ ان شبہات کو اپنی لغزشوں کے لیے بہانہ قرار دے سکے۔ (405- مغیرہ ابن شعبہ)
عمار بن یاسر کو جب مغیر ہ ابن شعبہ سے سوال و جواب کرتے سنا تو ان سے فرمایا!
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 390
حکمت (390) : مومن کے اوقات تین ساعتوں پر منقسم ہوتے ہیں ایک وہ کہ جس میں اپنے پروردگار سے راز و نیاز کی باتیں کرتا ہے۔ اور ایک وہ جس میں اپنے معاش کا سروسامان کرتا ہے اور وہ کہ جس میں حلال و پاکیزہ لذتوں میں اپنے نفس کو آزاد چھوڑ دیتا ہے۔ عقلمند آدمی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ گھر سے دور ہو، مگر تین چیزوں کے لیے »معاش«کے بندوبست کے لیے یا امر آخرت کی طرف قدم اٹھانے کے لیے یا ایسی لذت اندوزی کے لیے کہ جو حرام نہ ہو۔ (390- مومن کے اوقات)
مومن کے اوقات تین ساعتوں پر منقسم ہوتے ہیں: راز و نیاز، معاش کا سروسامان، اور حلال لذتیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 406
حکمت (406) : اللہ کے یہاں اجر کے لیے دولتمندوں کا فقیروں سے عجز و انکساری برتنا کتنا اچھا ہے اور اس سے اچھا فقرا کا اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے دولتمندوں کے مقابلہ میں غرور سے پیش آنا ہے۔ (406- تواضع و خود داری)
اللہ کے یہاں اجر کے لیے دولتمندوں کا فقیروں سے عجز و انکساری برتنا کتنا اچھا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 391
حکمت (391) : دنیا سے بے تعلق رہو ،تاکہ اللہ تم میں دنیا کی برائیوں کا احساس پیدا کرے۔اور غافل نہ ہو اس لیے کہ تمہاری طرف سے غافل نہیں ہوا جائے گا۔ (391- زہدِ دنیا)
دنیا سے بے تعلق رہو ،تاکہ اللہ تم میں دنیا کی برائیوں کا احساس پیدا کرے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 407
حکمت (407) : اللہ نے کسی شخص کو عقل ودیعت نہیں کی ہے مگر یہ کہ وہ کسی دن اس کے ذریعہ سے اسے تباہی سے بچائے گا۔ (407- عقل)
اللہ نے کسی شخص کو عقل ودیعت نہیں کی ہے مگر یہ کہ وہ کسی دن اس کے ذریعہ سے…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 392
حکمت (392) : بات کرو ،تاکہ پہچانے جاؤ کیونکہ آدمی اپنی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔ (392- تامرد سخن نگفتہ باشد)
بات کرو ،تاکہ پہچانے جاؤ کیونکہ آدمی اپنی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 408
حکمت (408) : جو حق سے ٹکرائے گا،حق اسے پچھاڑ دے گا۔ (408- حق سے ٹکراؤ)
جو حق سے ٹکرائے گا،حق اسے پچھاڑ دے گا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 393
حکمت (393) : جو دنیا سے تمہیں حاصل ہوا اسے لے لو اور جو چیز رخ پھیر لے اس سے منہ موڑ ے رہو۔اور اگر ایسا نہ کر سکو تو پھر تحصیل و طلب میں میانہ روی اختیار کرو۔ (393- طلب دنیا)
دنیا کی چیزوں کا انتخاب کریں اور جو چیزیں آپ کو روکتی ہیں ان سے دور رہیں۔
مزید پڑھیے
