مکتوب مکتوب : 13

مکتوب (13) : فوج کے دو سرداروں کے نام (13- زیاد ابن نضر اور شریح ابن ہانی کے نام)

مکتوب (۱۳)
فوج کے دو سرداروں کے نام
میں نے مالک [۱] ابن حارث اشتر کو تم پر اور تمہارے ماتحت لشکر پر امیر مقرر کیا ہے۔لہٰذا ان کے فرمان کی پیروی کرو اور انہیں اپنے لئے زرہ اور ڈھال سمجھو۔ کیونکہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جن سے کمزوری و لغزش کا، اور جہاں جلدی کرنا تقاضائے ہوشمندی ہو وہاں سستی کا، اور جہاں ڈھیل کرنا مناسب ہو وہاں جلد بازی کا اندیشہ نہیں ہے۔