مکتوب مکتوب : 2

مکتوب (2) : جو فتح بصرہ کے بعد اہل کوفہ کی طرف تحریر فرمایا (2- جنگ جمل کے خاتمہ پر اہل کوفہ کے نام)

مکتوب (۲)
جو فتح بصرہ کے بعد اہل کوفہ کی طرف تحریر فرمایا:
خدا تم شہر والوں کو تمہارے نبی ﷺ کے اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے بہتر سے بہتر وہ جزا دے جو اطاعت شعاروں اور اپنی نعمت پر شکر گزاروں کو وہ دیتا ہے۔ تم نے ہماری آواز سنی اور اطاعت کیلئے آمادہ ہو گئے، اور تمہیں پکارا گیا تو تم لبیک کہتے ہوئے کھڑے ہو گئے۔