مکتوب مکتوب : 76

مکتوب (76) : وصیت عبداللہ ابن عباس کے نام جب کہ انہیں بصرہ میں اپنا قائم مقام مقرر فرمایا (76- عبداللہ ابن عباس کے نام)

وصیت (۷۶)
عبداللہ ابن عباس کے نام
جبکہ انہیں بصرہ میں اپنا قائم مقام مقرر فرمایا:
لوگوں سے کشادہ روئی سے پیش آؤ۔ اپنی مجلس میں لوگوں کو راہ دو۔ حکم میں تنگی روا نہ رکھو۔ غصہ سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ شیطان کیلئے شگونِ نیک ہے۔ اور اس بات کو جانے رہو کہ جو چیز تمہیں اللہ کے قریب کرتی ہے وہ دوزخ سے دور کرتی ہے اور جو چیز اللہ سے دور کرتی ہے وہ دوزخ سے قریب کرتی ہے۔