مکتوب مکتوب : 77

مکتوب (77) : ہدایت جو عبداللہ ابن عباس کو خوارج سے مناظرہ کرنے کے لیے بھیجتے وقت فرمائی (77- عبداللہ ابن عباس کو ہدایت)

ہدایت (۷۷)
جو عبد اللہ ابن عباس کو خوارج سے مناظرہ کرنے کیلئے بھیجتے وقت فرمائی:
تم ان سے قرآن کی رو سے بحث نہ کرنا، کیونکہ قرآن بہت سے معانی کا حامل ہوتا ہے اور بہت سی وجہیں رکھتا ہے، تم اپنی کہتے رہو گے، وہ اپنی کہتے رہیں گے، بلکہ تم حدیث سے ان کے سامنے استدلال کرنا، وہ اس سے گریز کی کوئی راہ نہ پا سکیں گے۔