nahjul balagah
حکمت
حکمت 409
حکمت (409) : دل آنکھوں کا صحیفہ ہے۔ (409- دل)
دل آنکھوں کا صحیفہ ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 378
حکمت (378) : بخل تمام برے عیوب کا مجموعہ ہے اور ایسی مہار ہے جس سے ہر برائی کی طرف کھنچ کر جایا جا سکتا ہے۔ (378- بخل)
بخل تمام برے عیوب کا مجموعہ ہے اور ایسی مہار ہے جس سے ہر برائی کی طرف کھنچ کر جایا…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 394
حکمت (394) : بہت سے کلمے حملہ سے زیادہ اثر و نفوذ رکھتے ہیں۔ (394- بات کا اثر)
بہت سے کلمے حملہ سے زیادہ اثر و نفوذ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 410
حکمت (410) : تقویٰ تمام خصلتوں کا سرتاج ہے۔ (410- تقویٰ)
تقویٰ تمام خصلتوں کا سرتاج ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 379
حکمت (379) : رزق دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس کی تلا ش میں تم ہو، اور ایک وہ جو تمہاری جستجو میں ہے۔ اگر تم اس تک نہ پہنچ سکو گے، تو وہ تم تک پہنچ کر رہے گا۔ لہٰذا اپنے ایک دن کی فکر پر سال بھر کی فکریں نہ لادو۔ جو ہر دن کا رزق ہے وہ تمہارے لیے کافی ہے، تو اللہ ہر نئے دن جو روزی اس نے تمہارے لیے مقرر کر رکھی ہے وہ تمہیں دے گا اور تمہاری عمر کا کوئی سال باقی نہیں ہے تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی طلبگار تمہارے رزق کی طرف تم سے آگے بڑھ نہیں سکتا اور نہ کوئی غلبہ پانے والا اس میں تم پر غالب آسکتا ہے اور جو تمہارے لیے مقدر ہو چکا ہے اس کے ملنے میں کبھی تاخیر نہ ہو گی۔ (سید رضی فرماتے ہیں کہ) یہ کلام اسی باب میں پہلے بھی درج ہو چکا ہے۔ مگر یہاں کچھ زیادہ وضاحت و تشریح کے ساتھ تھا،اس لیے ہم نے اس کا اعادہ کیا ہے اس قاعدہ کی بناء پر جو کتا ب کے دیباچہ میں گزر چکا ہے۔ (379- رزق وروزی)
رزق دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس کی تلاش میں تم ہو، اور ایک وہ جو تمہاری جستجو…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 395
حکمت (395) : جس چیز پر قناعت کر لی جائے و ہ کافی ہے۔ (395- قناعت)
جس چیز پر قناعت کر لی جائے وہ کافی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 411
حکمت (411) : جس ذات نے تمہیں بولنا سکھایا ہے اسی کے خلاف اپنی زبان کی تیزی صرف نہ کرو۔اور جس نے تمہیں راہ پر لگا یا ہے اس کے مقابلہ میں فصاحت گُفتار کا مظاہرہ نہ کرو۔ (411- استاد کا احترام)
جس ذات نے تمہیں بولنا سکھایا ہے اسی کے خلاف اپنی زبان کی تیزی صرف نہ کرو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 380
حکمت (380) : بہت سے لوگ ایسے دن کا سامنا کرتے ہیں جس سے انہیں پیٹھ پھرانا نہیں ہوتا۔ اور بہت سے ایسے ہوتے ہیں کہ رات کے پہلے حصہ میں ان پر رشک کیا جاتا ہے اور آخر ی حصہ میں ان پر رونے والیوں کا کہرام بپا ہوتا ہے۔ (380- زندگی و موت)
بہت سے لوگ ایسے دن کا سامنا کرتے ہیں جس سے انہیں پیٹھ پھرانا نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 396
حکمت (396) : موت ہو اور ذلت نہ ہو۔کم ملے اور دوسروں کو وسیلہ بنانا نہ ہو ،جسے بیٹھے بٹھائے نہیں ملتا اسے اٹھنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا زمانہ دو دنوں پر منقسم ہے ایک دن تمہارے موافق اور ایک تمہارے مخالف۔جب موافق ہو تو اتراؤ نہیں۔ اور جب مخالف ہو تو صبر کرو۔ (396- دو دن)
موت ہو اور ذلت نہ ہو۔ کم ملے اور دوسروں کو وسیلہ بنانا نہ ہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 412
حکمت (412) : تمہارے نفس کی آراستگی کے لیے یہی کافی ہے کہ جس چیز کو اوروں کے لیے ناپسند کرتے ہو ،اس سے خود بھی پرہیز کرو۔ (412- آراستگیٔ نفس)
تمہارے نفس کی آراستگی کے لیے یہی کافی ہے کہ جس چیز کو اوروں کے لیے ناپسند کرتے ہو ،اس…
مزید پڑھیے
