Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 211
حکمت (211) : سخاوت عزت آبرو کی پاسبان ہے بُرد باری احمق کے منہ کا تسمہ ہے، درگزر کرنا کامیابی کی زکوٰۃ ہے، جو غداری کرے اسے بھول جانا اس کا بدل ہے۔ مشورہ لینا خود صحیح راستہ پا جانا ہے جو شخص رائے پر اعتماد کر کے بے نیاز ہو جاتا ہے وہ اپنے کو خطرہ میں ڈالتا ہے۔ صبر مصائب و حوادث کا مقابلہ کرتا ہے۔ بیتابی و بیقرار ی زمانہ کے مدد گاروں میں سے ہے۔ بہتر ین دولتمندی آرزوؤں سے ہاتھ اٹھا لینا ہے۔ بہت سی غلام عقلیں امیروں کی ہوا و ہوس کے بارے میں دبی ہوئی ہیں۔ تجربہ و آزمائش کی نگہداشت حسن توفیق کا نتیجہ ہے دوستی و محبت اکتسابی قرابت ہے جو تم سے رنجیدہ و دل تنگ ہو اس پر اطمینان و اعتماد نہ کرو۔ (211- چند ہدایتیں)
سخاوت عزت آبرو کی پاسبان ہے، درگزر کرنا کامیابی کی زکوٰۃ ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 212
حکمت (212) : انسان کی خود پسندی اس کی عقل کے حریفوں میں سے ہے۔ (212- خود پسندی)
انسان کی خود پسندی اس کی عقل کے حریفوں میں سے ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 213
حکمت (213) : تکلیف سے چشم پوشی کر و۔ ورنہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ (213- صبر و درگزر)
تکلیف سے چشم پوشی کر و۔ ورنہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 214
حکمت (214) : جس (درخت) کی لکڑی نرم ہو ااوس کی شاخیں گھنی ہوتی ہیں۔ (214- نرمی و ملائمت)
جس (درخت) کی لکڑی نرم ہو ااوس کی شاخیں گھنی ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 215
حکمت (215) : مخالفت صحیح رائے کو برباد کر دیتی ہے۔ (215- مخالفت بے جا)
مخالفت صحیح رائے کو برباد کر دیتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 216
حکمت (216) : جو منصب پا لیتا ہے دست درازی کرنے لگتا ہے۔ (216- گردن کشی)
جو منصب پا لیتا ہے دست درازی کرنے لگتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 201
حکمت (201) : ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں اور جب موت کا وقت آتا ہے تو وہ اس کے اور موت کے درمیان سے ہٹ جاتے ہیں اور بے شک انسان کی مقررہ عمر اس کے لیے ایک مضبوط سپر ہے۔ (201- محافظ فرشتے)
ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 217
حکمت (217) : حالات کے پلٹوں ہی میں مردوں کے جوہر کھلتے ہیں۔ (217- نشیب و فراز)
حالات کے پلٹوں ہی میں مردوں کے جوہر کھلتے ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 202
حکمت (202) : طلحہ و زبیر نے حضرت سے کہا کہ ہم اس شرط پر آپ کی بیعت کرتے ہیں کہ اس حکومت میں آپ کے ساتھ شریک رہیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ تم تقویت پہنچانے اور ہاتھ بٹانے میں شریک اور عاجزی اور سختی کے موقع پر مددگار ہو گے۔ (202- بجواب طلحہ و زبیر)
طلحہ و زبیر نے حضرت سے کہا کہ ہم اس شرط پر آپ کی بیعت کرتے ہیں کہ اس حکومت…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 218
حکمت (218) : دوست کا حسد کرنا دوستی کی خامی ہے۔ (218- حسد)
دوست کا حسد کرنا دوستی کی خامی ہے۔
مزید پڑھیے
