خطبہ خطبہ : 233

خطبہ (233) : ہجرتِ پیغمبر ﷺ کے بعد اُن کے عقب میں روانہ ہونے کے متعلق فرمایا (233- ہجرتِ پیغمبر ﷺ کے بعد اُن کے عقب میں روانہ ہونے کے متعلق)

خطبہ (۲۳۳)
اس میں پیغمبر ﷺ کی ہجرت کے بعد اپنی کیفیت اور پھر اُن تک پہنچنے تک کی حالت کا تذکرہ کیا ہے۔ [۱]
میں رسولﷺ کے راستہ پر روانہ ہوا اور آپؐ کے ذکر کے خطوط پر قدم رکھتا ہوا مقامِ عرج تک پہنچ گیا۔ (سیّد رضیؒ کہتے ہیں کہ: یہ ٹکڑا ایک طویل کلام کا جز ہے)۔
اور «فَاَطَاُ ذِكْرَهٗ» ایسا کلام ہے جس میں منتہا درجہ کا اختصار اور فصاحت ملحوظ رکھی گئی ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ابتدائے سفر سے لے کر یہاں تک کہ میں اس مقامِ عرج تک پہنچا برابر آپؐ کی اطلاعات مجھے پہنچ رہی تھیں۔ آپؐ نے اس مطلب کو اس عجیب و غریب کنایہ میں ادا کیا ہے۔