خطبہ خطبہ : 66

خطبہ (66) : محمد بن ابی بکر کی شہادت کا سن کر فرمایا (66- محمد بن ابی بکرکی خبر شہادت سن کر فرمایا)

خطبہ (۶۶)
محمد ابن ابی بکر [۱] کو جب حضرتؑ نے مصر کی حکومت سپرد کی اور نتیجہ میں ان کے خلاف غلبہ حاصل کر لیاگیا اور وہ قتل کر دیے گئے تو حضرتؑ نے فرمایا:
میں نے تو چاہا تھا کہ ہاشم ابن عتبہ کو مصرکا والی بناؤں اور اگر اسے حاکم بنا دیا ہوتا تو وہ کبھی دشمنوں کیلئے میدان خالی نہ کرتا اور نہ انہیں مہلت دیتا۔ اس سے محمد ابن ابی بکر کی مذمت مقصود نہیں، وہ تو مجھے بہت محبوب اور میرا پروردہ تھا۔