خطبہ خطبہ : 72

خطبہ (72) : جب لوگوں نے عثمان کی بیعت کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا:۔ (72- جب لوگوں نے عثمان کی بیعت کا ارادہ کیا تو آپؑ نے فرمایا)

خطبہ (۷۲)
جب لوگوں نے عثمان کی بیعت کا ارادہ کیا تو آپؑ نے فرمایا
تم جانتے ہو کہ مجھے اوروں سے زیادہ خلافت کا حق پہنچتا ہے۔ خدا کی قسم! جب تک مسلمانوں کے امور کا نظم و نسق برقرار رہے گا اور صرف میری ہی ذات ظلم و جور کا نشانہ بنتی رہے گی، میں خاموشی اختیار کرتا رہوں گا۔ تاکہ (اس صبر پر) اللہ سے اجر و ثواب طلب کروں اور اس زیب و زینت اور آرائش کو ٹھکرا دوں جس پر تم مٹے ہوئے ہو۔