Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 4
حکمت (4) : تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف خلعت ہیں اور فکر صاف شفاف آئینہ ہے۔ (4- علم وادب)
تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے۔
حکمت
حکمت 20
حکمت (20) : خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے اور فرصت کی گھڑیاں (تیز رو) ابر کی طرح گزر جاتی ہیں۔ لہٰذا بھلائی کے ملے ہوئے موقعوں کو غنیمت جانو۔ (20- شرم و حیا)
خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے۔
حکمت
حکمت 5
حکمت (5) : عَقْلَمَنْد کا سِینَہ اس کے بھیدوں کا مَخْزَن ہوتا ہے اور کَشَادَہ رُوئی مَحَبَّت و دوستی کا پھَندَا ہے اور تَحَمُّل و بَرْد باری عَیبوں کا مَدْفَن ہے۔ (یا اس فقرہ کے بجائے حَضْرَت نے یہ فرمایا کہ) صُلح صَفَائی عَیبوں کو ڈھانپنے کا ذَریعَہ ہے۔ (5- چند اوصاف)
عقلمند کا سینہ اس کے بھیدوں کا مخزن ہوتا ہے اور کشادہ روئی محبت و دوستی کا پھندا ہے۔
حکمت
حکمت 6
حکمت (6) : جب شخص اپنے کو بہت پسند کرتا ہے وہ دوسروں کو ناپسند ہو جاتا ہے اور صدقہ کامیاب دوا ہے، اور دنیا میں بندوں کے جو اعمال ہیں وہ آخرت میں ان کی آنکھوں کے سامنے ہوں گے۔ (6- خود پسندی)
جب شخص اپنے کو بہت پسند کرتا ہے وہ دوسروں کو ناپسند ہو جاتا ہے۔
حکمت
حکمت 7
حکمت (7) : یہ انسان تعجب کے قابل ہے کہ وہ چربی سے دیکھتا ہے اور گوشت کے لوتھڑے سے بولتا ہے اور ہڈی سے سنتا ہے اور ایک سوراخ سے سانس لیتا ہے۔ (7- انسانی حاسے)
یہ اِنسانِ تعجب کے قابل ہے کہ وہ چربی سے دیکھتا ہے اور گوشت کے لوتھڑے سے بولتا ہے۔
حکمت
حکمت 8
حکمت (8) : جب دنیا (اپنی نعمتوں کو لے کر) کسی کی طرف بڑھتی ہے تو دوسروں کی خوبیاں بھی اسے عاریت دے دیتی ہیں۔ اور جب اس سے رخ موڑ لیتی ہے، تو خود اس کی خوبیاں بھی اس سے چھین لیتی ہیں۔ (8- اقبال و ادبار)
جب دُنیا (اپنی نعمتوں کو لے کر) کسی کی طرف بڑھتی ہے تو دوسروں کی خوبیاں بھی اسے عاریت دے…
حکمت
حکمت 9
حکمت (9) : لوگوں سے اس طریقہ سے ملو کہ اگر مر جاؤ تو تم پر روئیں اور زندہ رہو تو تمہارے مشتاق ہوں۔ (9- حُسنِ معاشرت)
لوگوں سے اس طریقہ سے ملو کہ اگر مر جاؤ تو تم پر روئیں اور زندہ رہو تو تمہارے مشتاق…
حکمت
حکمت 10
حکمت (10) : دُشمن پر قابُو پاؤ تو اس قابُو پانے کا شُکرانہ اس کو معاف کر دینا قَرار دو۔ (10- عفو و اقتدار)
دشمن پر قابو پاؤ تو اس قابو پانے کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو۔
حکمت
حکمت 11
حکمت (11) : لوگوں میں بہت درماندہ وہ ہے جب اپنی عمر میں کچھ بھلائی اپنے لیے نہ حاصل کرسکے ،اور اس سے بھی زیادہ درماندہ وہ ہے جب پا کر اسے کھو دے۔ (11- عجز و درماندگی)
لوگوں میں بہت درماندہ وہ ہے جب اپنی عمر میں کچھ بھلائی نہ حاصل کرسکے۔
حکمت
حکمت 12
حکمت (12) : جب تمہیں تھوڑی بہت نعمتیں حاصل ہوں تو ناشکری سے انہیں اپنے تک پہنچنے سے پہلے بھگا نہ دو۔ (12- ناشکری)
جب تمہیں تھوڑی بہت نعمتیں حاصل ہوں تو ناشکری سے انہیں اپنے تک پہنچنے سے پہلے بھگا نہ دو۔
