Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 46
حکمت (46) : وہ گناہ جس کا تمہیں رنج ہو، اللہ کے نزدیک اس نیکی سے کہیں اچھا ہے جو تمہیں خود پسند بنا دے۔ (46- خود پسندی)
وہ گناہ جس کا تمہیں رنج ہو، اللہ کے نزدیک اس نیکی سے کہیں اچھا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 31
حکمت (31) : کفر بھی چار ستونوں پر قائم ہے۔ حد سے بڑھی ہوئی کاوش، جھگڑا، لُو پن، کج روی اور اختلاف۔ تو جب بے جا تعمق و کاوش کرتا ہے، وہ حق کی طرف رجوع نہیں ہوتا اور جب جہالت کی وجہ سے آئے دن جھگڑے کرتا ہے، وہ حق سے ہمیشہ اندھا رہتا ہے اور جب حق سے منہ موڑ لیتا ہے، وہ اچھائی کو برائی اور برائی کو اچھائی سمجھنے لگتا ہے اور گمراہی کے نشہ میں مدہوش پڑا رہتا ہے اور جب حق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس کے راستے بہت دشوار اور اس کے معاملات سخت پیچیدہ ہو جاتے ہیں اور بچ نکلنے کی راہ اس کے لیے تنگ ہو جاتی ہے۔ شک کی بھی چار شاخیں ہیں، کٹھ حجتی، خوف، سرگردانی اور باطل کے آگے جبیں سائی۔ چنانچہ جس نے لڑائی جھگڑے کو شیوہ بنا لیا، اس کی رات کبھی صبح سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اور جس کو سامنے کی چیزوں نے ہول میں ڈال دیا، وہ الٹے پیر پلٹ جاتا ہے اور جب شک و شبہہ میں سرگرداں رہتا ہے، اسے شیاطین اپنے پنجوں سے روند ڈالتے ہیں اور جس نے دنیا و آخرت کی تباہی کے آگے سر تسلیم خم کر دیا، وہ دوجہاں میں تباہ و برباد ہوا۔ سید رضی فرماتے ہیں کہ ہم نے طوالت کے خوف اور اس خیال سے کہ اصل مقصد جب اس بات کا ہے فوت نہ ہو، بقیہ کلام کو چھوڑ دیا ہے۔ (31- کفر)
کُفْر بھی چَار سُتُونوں پر قَائِم ہے۔ حَد سے بَڑھی ہوئی کَاوِش، جھَگڑا لُو پَن، کَج رَوِی اور اختِلاف۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 47
حکمت (47) : انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدر و قیمت ہے اور جب جتنی مروت اور جوانمردی ہو گی اتنی ہی راست گوئی ہو گی ،اور جب جتنی حمیت و خود داری ہو گی اتنی ہی شجاعت ہو گی اور جب جتنی غیرت ہو گی اتنی ہی پاک دامنی ہو گی۔ (47- قدر ہر کس بقدر ہمت اوست)
انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدر و قیمت ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 16
حکمت (16) : پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث کے متعلق کہ بڑھاپے کو (خضاب کے ذریعہ) بدل دو۔ اور یہود سے مشابہت اختیار نہ کرو۔ آپ علیہ السّلام سے سوال کیا گیا، تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ اس موقع کے لیے فرمایا تھا۔ جب کہ دین (والے) کم تھے اور اب جب کہ اس کا دامن پھیل چکا ہے اور سینہ ٹیک کر جم چکا ہے تو ہر شخص کو اختیار ہے۔ (16- خضاب)
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث کہ بڑھاپے کو خضاب کے ذریعہ بدل دو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 1
حکمت (1) : فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کیے ہوں کہ نہ تو اس کی پیٹھ پر سواری کی جا سکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جا سکتا ہے۔ (1- فتنہ وفسادسےعلیحدگی)
فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جیسے اونٹ کا بچہ جب دو سال کا ہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 17
حکمت (17) : ان لوگوں کے بارے میں کہ جب آپ کے ہمراہ ہو کر لڑنے سے کنارہ کش رہے۔ فرمایا ان لوگوں نے حق کو چھوڑ دیا اور باطل کی بھی نصرت نہیں کی۔ (17- غیر جانبداری)
ان لوگوں کے بارے میں کہ جب آپ کے ہمراہ ہو کر لڑنے سے کنارہ کش رہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 2
حکمت (2) : جب نے طمع کو اپنا شعار بنایا، اس نے اپنے کو سبک کیا اور جب نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہو گیا، اور جب نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا، اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا۔ (2- ذلتِ نفس کے اسباب)
جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا، اس نے اپنے کو سبک کیا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 18
حکمت (18) : جب شخص امید کی راہ میں بگ ٹُٹ دوڑتا ہے وہ موت سے ٹھوکر کھاتا ہے۔ (18- طول اَمل)
جب شخص امید کی راہ میں بگ ٹُٹ دوڑتا ہے وہ موت سے ٹھوکر کھاتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 3
حکمت (3) : بخل ننگ و عار ہے اور بزدلی نقص و عیب ہے اور غربت مردِ زیرک و دانا کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے اور مفلس اپنے شہر میں رہ کر بھی غریبِ الوطن ہوتا ہے اور عجز و درماندگی مصیبت ہے اور صبر شکیبائی شجاعت ہے اور دنیا سے بے تعلقی بڑی دولت ہے اور پرہیزگاری ایک بڑی سپر ہے۔ (3- عیوب و محاسن)
بَخْل نَنگ و عار ہے اور بَزدلی نَقْص و عَیب ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 19
حکمت (19) : بامروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو۔(کیونکہ )ان میں سے جب بھی لغزش کھا کر گرتا ہے تو اللہ اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اسے اوپر اٹھا لیتا ہے۔ (19- پاس مروّت)
بامروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو۔
مزید پڑھیے
