nahjulbalagah
حکمت
حکمت 324
حکمت (324) : تنہائیوں میں اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرنے سے ڈرو۔ کیونکہ جو گواہ ہے وہی حاکم ہے۔ (324- گواہ بھی اور حاکم بھی)
تنہائیوں میں اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرنے سے ڈرو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 325
حکمت (325) : جب آپ کو محمد ابن ابی بکر رحمۃ اللہ علیہ کے شہید ہونے کی خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا ہمیں ان کے مر نے کا اتنا ہی رنج و قلق ہے جتنی دشمنوں کو اس کی خوشی ہے۔ بلاشبہ ان کا ایک دشمن کم ہوا۔ اور ہم نے ایک دوست کو کھو دیا۔ (325- محمد ابن ابی بکر کی موت)
جب آپ کو محمد ابن ابی بکر رحمۃ اللہ علیہ کے شہید ہونے کی خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 326
حکمت (326) : وہ عمر کہ جس کے بعد اللہ تعالیٰ آدمی کے عذر کو قبول نہیں کرتا، ساٹھ برس کی ہے۔ (326- عذر پذیری)
وہ عمر کہ جس کے بعد اللہ تعالیٰ آدمی کے عذر کو قبول نہیں کرتا، ساٹھ برس کی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 327
حکمت (327) : جس پر گناہ قابو پا لے، وہ کامران نہیں اور شر کے ذریعہ غلبہ پانے والا حقیقتاً مغلوب ہے۔ (327- غلط طریقہ سے کامیابی)
جس پر گناہ قابو پا لے، وہ کامران نہیں اور شر کے ذریعہ غلبہ پانے والا حقیقتاً مغلوب ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 328
حکمت (328) : خداوند عالم نے دولتمندوں کے مال میں فقیروں کا رزق مقرر کیا ہے لہٰذا اگر کوئی فقیر بھوکا رہتا ہے تو اس لیے کہ دولت مند نے دولت کو سمیٹ لیا ہے اور خدائے بزرگ و برتر ان سے اس کا مواخذہ کرنے والا ہے۔ (328- فقراء کا حصّہ)
خداوند عالم نے دولتمندوں کے مال میں فقیروں کا رزق مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 328
حکمت (328) : خداوند عالم نے دولتمندوں کے مال میں فقیروں کا رزق مقرر کیا ہے لہٰذا اگر کوئی فقیر بھوکا رہتا ہے تو اس لیے کہ دولت مند نے دولت کو سمیٹ لیا ہے اور خدائے بزرگ و برتر ان سے اس کا مواخذہ کرنے والا ہے۔
خداوند عالم نے دولتمندوں کے مال میں فقیروں کا رزق مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 329
حکمت (329) : سچاعذر پیش کرنے سے یہ زیادہ وقیع ہے کہ عذر کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ (329- عذر خواہی)
سچاعذر پیش کرنے سے یہ زیادہ وقیع ہے کہ عذر کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 330
حکمت (330) : اللہ کا کم سے کم حق جو تم پر عائد ہوتا ہے یہ ہے کہ اس کی نعمتوں سے گناہوں میں مدد نہ لو۔ (330- نعمت کا صرف بے جا)
اللہ کا کم سے کم حق جو تم پر عائد ہوتا ہے یہ ہے کہ اس کی نعمتوں سے گناہوں…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 331
حکمت (331) : جب کاہل اور ناکارہ افراد عمل میں کوتاہی کرتے ہیں تو اللہ کی طرف سے یہ عقلمندوں کے لیے ادائے فرض کا ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ (331- ادائے فرض کا موقعہ)
کاہل اور ناکارہ افراد کی کوتاہی سے عقلمندوں کے لیے ادائے فرض کا موقع ملتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 332
حکمت (332) : حکام اللہ کی سر زمین میں اس کے پاسبان ہیں۔ (332- بادشاہ کی حیثیت)
حکام اللہ کی سر زمین میں اس کے پاسبان ہیں۔
مزید پڑھیے
