Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 5
تفصیلی وضاحت — حکمت (5) : عَقْلَمَنْد کا سِینَہ اس کے بھیدوں کا مَخْزَن ہوتا ہے اور کَشَادَہ رُوئی مَحَبَّت و دوستی کا پھَندَا ہے اور تَحَمُّل و بَرْد باری عَیبوں کا مَدْفَن ہے۔ (یا اس فقرہ کے بجائے حَضْرَت نے یہ فرمایا کہ) صُلح صَفَائی عَیبوں کو ڈھانپنے کا ذَریعَہ ہے۔ (5- چند اوصاف)
یہ حکمت امام علی علیہ السلام کی بصیرت اور حکمت کا ایک عمدہ نمونہ ہے۔
مزید پڑھیے
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 4
تفصیلی وضاحت — حکمت (4) : تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف خلعت ہیں اور فکر صاف شفاف آئینہ ہے۔ (4- علم وادب)
یہ حکمت امام علی (علیہ السلام) کی تعلیمات کا ایک عمیق پہلو پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیے
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 3
تفصیلی وضاحت — حکمت (3) : بخل ننگ و عار ہے اور بزدلی نقص و عیب ہے اور غربت مردِ زیرک و دانا کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے اور مفلس اپنے شہر میں رہ کر بھی غریبِ الوطن ہوتا ہے اور عجز و درماندگی مصیبت ہے اور صبر شکیبائی شجاعت ہے اور دنیا سے بے تعلقی بڑی دولت ہے اور پرہیزگاری ایک بڑی سپر ہے۔ (3- عیوب و محاسن)
حکمت (3): بخل، بزدلی، غربت، عجز، صبر، بے تعلقی، اور پرہیزگاری جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
مزید پڑھیے
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 2
تفصیلی وضاحت — حکمت (2) : جب نے طمع کو اپنا شعار بنایا، اس نے اپنے کو سبک کیا اور جب نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہو گیا، اور جب نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا، اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا۔
یہ حکمت امام علی (علیہ السلام) کی بصیرت اور حکمت کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید پڑھیے
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 1
تفصیلی وضاحت — حکمت (1) : فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کیے ہوں کہ نہ تو اس کی پیٹھ پر سواری کی جا سکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جا سکتا ہے۔
یہ حکمت امام علی (ع) کی عمیق بصیرت کی عکاسی کرتی ہے کہ انسان کو فتنہ و فساد میں غیر…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 490
حکمت (490) : جب زیاد ابن ابیہ کو عبد اللہ ابن عباس کی قائم مقامی میں فارس اور اس کے ملحقہ علاقوں پر عامل مقرر کیا تو ایک باہمی گفتگو کے دوران میں کہ جس میں اسے پیشگی مالگزاری کے وصول کرنے سے روکنا چاہا یہ کہا عدل کی روش پر چلو۔ بے راہ روی اور ظلم سے کنارہ کشی کرو کیونکہ بے راہ روی کا نتیجہ یہ ہو گا کہ انہیں گھر بار چھوڑنا پڑے گا اور ظلم انہیں تلوار اٹھانے کی دعوت دے گا۔
عدل کی روش پر چلو۔ بے راہ روی اور ظلم سے کنارہ کشی کرو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 491
حکمت (491) : سب سے بھاری گناہ وہ ہے جسے مرتکب ہونے والا سُبک سمجھے
سب سے بھاری گناہ وہ ہے جسے مرتکب ہونے والا سُبک سمجھے
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 492
حکمت (492) : اللہ نے جاہلوں سے اس وقت تک سیکھنے کا عہد نہیں لیا جب تک جاننے والوں سے یہ عہد نہیں لیا کہ وہ سکھانے میں دریغ نہ کریں۔
اللہ نے جاہلوں سے سیکھنے کا عہد نہیں لیا جب تک جاننے والوں سے یہ عہد نہیں لیا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 493
حکمت (493) : بدترین بھائی وہ ہے جس کے لیے زحمت اٹھانا پڑے۔ سید رضی کہتے ہیں کہ یہ اس لیے کہ مقدور سے زیادہ تکلیف، رنج و مشقت کا سبب ہوتی ہے اور جس بھائی کے لیے تکلف کیا جائے، اُس سے لازمی طور پر زحمت پہنچے گی۔ لہذا وہ بُرا بھائی ہوا۔
بدترین بھائی وہ ہے جس کے لیے زحمت اٹھانا پڑے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 494
حکمت (494) : جب کوئی مومن اپنے کسی بھائی کا احتشام کرے تو یہ اُس سے جدائی کا سبب ہو گا۔
جب کوئی مومن اپنے کسی بھائی کا احتشام کرے تو یہ اُس سے جدائی کا سبب ہو گا۔
مزید پڑھیے
