Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 475
حکمت (475) : قناعت ایسا سرمایہ ہے جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔ سید رضی کہتے ہیں کہ بعض لوگوں نے اس کلام کو پیغمبر (ص) سے روایت کیا ہے۔ (475- قناعت)
قناعت ایسا سرمایہ ہے جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 460
حکمت (460) : برد باری اور صبر دونوں کا ہمیشہ ہمیشہ کا ساتھ ہے اور یہ دونوں بلند ہمتی کا نتیجہ ہیں۔ (460- بلند ہمتی)
برد باری اور صبر دونوں کا ہمیشہ ہمیشہ کا ساتھ ہے اور یہ دونوں بلند ہمتی کا نتیجہ ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 476
حکمت (476) : جب زیاد ابن ابیہ کو عبد اللہ ابن عباس کی قائم مقامی میں فارس اور اس کے ملحقہ علاقوں پر عامل مقرر کیا تو ایک باہمی گفتگو کے دوران میں کہ جس میں اسے پیشگی مالگزاری کے وصول کرنے سے روکنا چاہا یہ کہا عدل کی روش پر چلو۔ بے راہ روی اور ظلم سے کنارہ کشی کرو کیونکہ بے راہ روی کا نتیجہ یہ ہو گا کہ انہیں گھر بار چھوڑنا پڑے گا اور ظلم انہیں تلوار اٹھانے کی دعوت دے گا۔ (476- زیاد ابن ابیہ)
عدل کی روش پر چلو۔ بے راہ روی اور ظلم سے کنارہ کشی کرو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 445
حکمت (445) : اگر کسی آدمی میں عمدہ و پاکیزہ خصلت ہو تو ویسی ہی دوسری خصلتوں کے متوقع رہو۔ (445- صفات میں ہم رنگی)
اگر کسی آدمی میں عمدہ و پاکیزہ خصلت ہو تو ویسی ہی دوسری خصلتوں کے متوقع رہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 446
حکمت (446) : فرزوق کے باپ غالب ابن صعصعہ سے باہمی گفتگو کے دوران فرمایا وہ تمہارے بہت سے اونٹ کیا ہوئے؟ کہا کہ حقوق کی ادائیگی نے انہیں منتشر کر دیا۔ فرمایا کہ :یہ تو ان کا انتہائی اچھا مصرف ہوا۔ (446- غالب ابن صعصعہ)
فرزوق کے باپ غالب ابن صعصعہ سے باہمی گفتگو کے دوران فرمایا
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 447
حکمت (447) : جو شخص احکام فقہ کے جانے بغیر تجارت کرے گا، وہ ربا میں مبتلا ہو جائے گا۔ (447- تجارت)
جو شخص احکام فقہ کے جانے بغیر تجارت کرے گا، وہ ربا میں مبتلا ہو جائے گا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 448
حکمت (448) : جو شخص ذرا سی مصیبت کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اللہ اسے بڑی مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ (448- بڑی معصیت)
جو شخص ذرا سی مصیبت کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اللہ اسے بڑی مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 449
حکمت (449) : جس کی نظر میں خود اپنے نفس کی عزت ہو گی وہ اپنی نفسانی خواہشوں کو بے وقعت سمجھے گا۔ (449- عزت نفس)
جس کی نظر میں خود اپنے نفس کی عزت ہو گی وہ اپنی نفسانی خواہشوں کو بے وقعت سمجھے گا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 450
حکمت (450) : کوئی شخص کسی دفعہ ہنسی مذاق نہیں کرتا مگر یہ کہ وہ اپنی عقل کا ایک حصہ اپنے سے الگ کر دیتا ہے۔ (450- مزاح)
کوئی شخص کسی دفعہ ہنسی مذاق نہیں کرتا مگر یہ کہ وہ اپنی عقل کا ایک حصہ اپنے سے الگ…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 451
حکمت (451) : جو تمہاری طر ف جھکے اس سے بے اعتنائی برتنا اپنے خط و نصیب میں خسارہ کرنا ہے، اور جوتم سے بے رخی اختیار کرے، اس کی طرف جھکنا نفس کی ذلت ہے۔ (451- خود داری)
جو تمہاری طر ف جھکے اس سے بے اعتنائی برتنا اپنے خط و نصیب میں خسارہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیے
