nahjulbalagah
حکمت
حکمت 243
حکمت (243) : جب (ایک سوال کے لیے) جوابات کی بہتات ہو جائے تو صحیح بات چھپ جایا کرتی ہے۔ (243- جوابات کی کثرت)
جب (ایک سوال کے لیے) جوابات کی بہتات ہو جائے تو صحیح بات چھپ جایا کرتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 258
حکمت (258) : جب تنگدست ہو جاؤ تو صدقہ کے ذریعے بچو۔ (258- صدقہ)
جب تنگدست ہو جاؤ تو صدقہ کے ذریعے بچو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 228
حکمت (228) : جو دنیا کے لیے اندوہناک ہو وہ قضا و قدر الہی سے ناراض ہے اور جو اس مصیبت پر کہ جس میں مبتلا ہے شکوہ کرے تو وہ اپنے پروردگار کا شاکی ہے اور جو کسی دولت مند کے پاس پہنچ کر اس کی دولتمندی کی وجہ سے جھکے تو اس کا دو تہائی دین جاتا رہتا ہے اور جو شخص قرآن کی تلاوت کرے پھر مر کر دوزخ میں داخل ہو تو ایسے ہی لوگوں میں سے ہو گا، جو اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑاتے تھے اور جس کا دل دنیا کی محبت میں وارفتہ ہو جائے تو اس کے دل میں دنیا کی یہ تین چیزیں پیوست ہو جاتی ہیں۔ ایسا غم کہ جو اس سے جدا نہیں ہوتا اور ایسی حرص کہ جو اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی اور ایسی امید کہ جو بر نہیں آتی۔ (228- غم دنیا)
جو دنیا کے لیے اندوہناک ہو وہ قضا و قدر الہی سے ناراض ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 244
حکمت (244) : بے شک اللہ تعالیٰ کے لیے ہر نعمت میں حق ہے تو جو اس حق کو ادا کرتا ہے، اللہ اس کے لیے نعمت کو اور بڑھاتا ہے۔ اور جو کوتاہی کرتا ہے وہ موجودہ نعمت کو بھی خطرہ میں ڈالتا ہے۔ (244- شکر و سپاس)
بے شک اللہ تعالیٰ کے لیے ہر نعمت میں حق ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 259
حکمت (259) : غداروں سے وفا کرنا اللہ کے نزدیک غداری ہے اور غداروں کے ساتھ غداری کرنا اللہ کے نزدیک عین وفا ہے۔ (259- وفا و غداری)
غداروں سے وفا کرنا اللہ کے نزدیک غداری ہے اور غداروں کے ساتھ غداری کرنا اللہ کے نزدیک عین وفا…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 229
حکمت (229) : قناعت سے بڑھ کر کوئی سلطنت اور خو ش خلقی سے بڑھ کر کوئی عیش و آرام نہیں ہے۔ حضرت سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ »ہم اس کو پاک و پاکیزہ زندگی دیں گے «؟ آپ نے فرمایا کہ وہ قناعت ہے۔ (229- قناعت)
قناعت سے بڑھ کر کوئی سلطنت اور خوش خلقی سے بڑھ کر کوئی عیش و آرام نہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 245
حکمت (245) : جب مقدرت زیادہ ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے۔ (245- خواہشات کی کمی)
جب مقدرت زیادہ ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 230
حکمت (230) : جس کی طرف فراخِ روزی کئے ہوئے ہو اس کے ساتھ شرکت کرو، کیونکہ اس میں دولت حاصل کرنے کا زیادہ امکان اور خوش نصیبی کا زیادہ قرینہ ہے۔ (230- شرکت)
جس کی طرف فراخِ روزی کئے ہوئے ہو اس کے ساتھ شرکت کرو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 245
حکمت (245) : جب مقدرت زیادہ ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے۔
جب مقدرت زیادہ ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 231
حکمت (231) : خداوند عالم کے ارشاد کے مطابق کہ اللہ تمہیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے۔ فرمایا ! عدل انصاف ہے اور احسان لطف و کرم۔ (231- عدل و احسان)
خداوند عالم کے ارشاد کے مطابق کہ اللہ تمہیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے۔
مزید پڑھیے
