Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 422
حکمت (422) : اچھے کام کر و اور تھوڑی سی بھلائی کو بھی حقیر نہ سمجھو۔ کیونکہ چھوٹی سی نیکی بھی بڑی اور تھوڑی سی بھلائی بھی بہت ہے۔ تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ اچھے کام کے کرنے میں کوئی دوسرا مجھ سے زیادہ سزاوار ہے۔ ورنہ خدا کی قسم ایسا ہی ہو کر رہے گا۔ کچھ نیکی والے ہوتے ہیں اور کچھ برائی والے۔ جب تم نیکی یا بدی کسی ایک کو چھوڑ دو گے، تو تمہارے بجائے اس کے اہل اسے انجام دے کر رہیں گے (422- چھوٹی اور بڑی نیکی)
اچھے کام کرو اور تھوڑی سی بھلائی کو بھی حقیر نہ سمجھو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 423
حکمت (423) : جو اپنے اندرونی حالات کو درست رکھتا ہے خدا اس کے ظاہر کو بھی درست کر دیتا ہے۔ اور جو دین کے لیے سرگرم عمل ہوتا ہے، اللہ اس کے دنیا کے کاموں کو پورا کر دیتا ہے اور جو اپنے اور اللہ کے درمیان خوش معاملگی رکھتا ہے۔ خدا اس کے اور بندوں کے درمیان کے معاملات ٹھیک کر دیتا ہے۔ (423- اللہ سے خوش معاملگی)
جو اپنے اندرونی حالات کو درست رکھتا ہے خدا اس کے ظاہر کو بھی درست کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 424
حکمت (424) : حلم و تحمل ڈھانکنے والا پردہ اور عقل کاٹنے والی تلوار ہے۔ لہٰذا اپنے اخلاق کے کمزور پہلو کو حلم و بردباری سے چھپاؤ، اور اپنی عقل سے خواہش نفسانی کا مقابلہ کرو۔ (424- حلم و عقل)
حلم و تحمل ڈھانکنے والا پردہ اور عقل کاٹنے والی تلوار ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 425
حکمت (425) : بندوں کی منفعت رسائی کے لیے اللہ کچھ بندگان خدا کو نعمتوں سے مخصوص کر لیتا ہے۔ لہٰذا جب تک وہ دیتے دلاتے رہتے ہیں، اللہ ان نعمتوں کو ان کے ہاتھوں میں برقرار رکھتا ہے اور جب ان نعمتوں کو روک لیتے ہیں تو اللہ ان سے چھین کر دوسروں کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔ (425- حقوق نعمت)
اللہ کچھ بندگان خدا کو نعمتوں سے مخصوص کر لیتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 426
حکمت (426) : کسی بندے کے لیے مناسب نہیں کہ وہ دو چیزوں پر بھروسا کرے۔ ایک صحت اور دوسرے دولت کیونکہ ابھی تم کسی کو تندرست دیکھ رہے تھے، کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بیمار پڑ جاتا ہے، اور ابھی تم اسے دولتمند دیکھ رہے تھے کہ فقیر و نادار ہو جاتا ہے۔ (426- صحت و ثروت)
کسی بندے کے لیے مناسب نہیں کہ وہ دو چیزوں پر بھروسا کرے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 427
حکمت (427) : جو شخص اپنی حاجت کا گلہ کسی مرد مومن سے کرتا ہے۔ گویا اس نے اللہ کے سامنے اپنی شکایت پیش کی۔ اور جو کافر کے سامنے گلہ کرتا ہے گویا اس نے اپنے اللہ کی شکایت کی۔ (427- اللہ کا شکوہ)
جو شخص اپنی حاجت کا گلہ کسی مرد مومن سے کرتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 428
حکمت (428) : ایک عید کے موقع پر فرمایا عید صرف اس کے لیے ہے جس کے روزوں کو اللہ نے قبول کیا ہو، اور اس کے قیام (نماز )کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہو، اور ہر وہ دن کہ جس میں اللہ کی معصیت نہ کی جائے عید کا دن ہے۔ (428- عید)
ایک عید کے موقع پر فرمایا عید صرف اس کے لیے ہے جس کے روزوں کو اللہ نے قبول کیا…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 381
حکمت (381) : کلام تمہارے قید وبند میں ہے جب تک تم نے اسے کہا نہیں ہے اور جب کہہ دیا، تو تم اس کی قید و بند میں ہو۔ لہٰذا اپنی زبان کی اسی طرح حفاظت کرو جس طرح اپنے سونے چاندی کی کرتے ہو کیونکہ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی بڑی نعمت کو چھین لیتی اور مصیبت کو نازل کر دیتی ہیں۔ (381- زبان کی نگہداشت)
کلام تمہارے قید وبند میں ہے جب تک تم نے اسے کہا نہیں ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 397
حکمت (397) : بہترین خوشبو مشک ہے جس کا ظرف ہلکا اور مہک عطر بار ہے۔ (397- مشک)
بہترین خوشبو مشک ہے جس کا ظرف ہلکا اور مہک عطر بار ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 413
حکمت (413) : جوانمردوں کی طرح صبر کرے ،نہیں تو سادہ لوحوں کی طرح بھو ل بھال کر چپ ہو گا۔ (413- قہری صبر)
جوانمردوں کی طرح صبر کرے ،نہیں تو سادہ لوحوں کی طرح بھو ل بھال کر چپ ہو گا۔
مزید پڑھیے
