Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 401
حکمت (401) : لوگوں سے ان کے اخلاق و اطوار میں ہمرنگ ہونا ان کے شر سے محفوظ ہو جانا ہے۔ (401- اخلاق میں ہم آہنگی)
لوگوں سے ان کے اخلاق و اطوار میں ہمرنگ ہونا ان کے شر سے محفوظ ہو جانا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 417
حکمت (417) : ایک کہنے والے نے آپ کے سامنے استغفراللہ کہا۔تو آپ نے اس سے فرمایا۔ تمہاری ماں تمہارا سوگ منائے کچھ معلوم بھی ہے کہ استغفار کیا ہے ؟استغفار بلند منزلت لوگوں کا مقام ہے اور یہ ایک ایسا لفظ ہے جو چھ باتوں پر حاوی ہے۔پہلے کہ جو ہوچکااس پر نادم ہو ،دوسرے ہمیشہ کے لیے اس کے مرتکب نہ ہونے کا تہیا کرنا ،تیسرے یہ کہ مخلوق کے حقوق ادا کرنا یہاں تک کہ اللہ کے حضور میں اس حالت میں پہنچو کہ تمہارا دامن پاک و صاف اور تم پر کوئی مواخذہ نہ ہو۔چوتھے یہ کہ جو فرائض تم پر عائد کئے ہوئے تھے ،اور تم نے انہیں ضائع کر دیا تھا۔انہیں اب پورے طور پر بجا لاؤ۔پانچویں یہ کہ جو گوشت (کل )حرام سے نشو نما پاتا رہا ہے ،اس کو غم و اندوہ سے پگھلاؤ یہاں تک کے کھال کو ہڈیوں سے ملا دو کہ پھرسے ان دونوں کے درمیان نیا گوشت پیدا ہو،چھٹے یہ کہ اپنے جسم کو اطاعت کے رنج سے آشنا کرو۔جس طرح اسے گناہ کی شیرینی سے لذت اندوز کیا ہے۔تو اب کہو »استغفراللہ «۔ (417- استغفار کے معنی)
استغفار بلند منزلت لوگوں کا مقام ہے اور یہ ایک ایسا لفظ ہے جو چھ باتوں پر حاوی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 386
حکمت (386) : جو شخص کسی چیز کو طلب کرے تو اسے یا اس کے بعض حصہ کو پالے گا۔ (جویندہ یا بندہ ) (386- جویندہ یا بندہ)
جو شخص کسی چیز کو طلب کرے تو اسے یا اس کے بعض حصہ کو پالے گا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 402
حکمت (402) : ایک ہم کلام ہونے والے سے کہ جس نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر ایک بات کہی تھی ،فرمایا تم پر نکلتے ہی اڑنے لگے اور جوان ہونے سے پہلے بلبلانے لگے۔ (سید رضی فرماتے ہیں کہ )اس فقرہ میں شکیر سے مراد وہ پر ہیں جو پہلے پہل نکلتے ہیں اور ابھی مضبوط و مستحکم نہیں ہونے پاتے ، اور سقب اونٹ کے بچے کو کہتے ہیں اور وہ اس وقت بلبلاتا ہے۔جب جوان ہوتا ہے۔ (402- بے محل گفتگو)
ایک ہم کلام ہونے والے سے کہ جس نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر ایک بات کہی تھی۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 387
حکمت (387) : وہ بھلائی بھلائی نہیں جس کے بعد دوزخ کی آگ ہو۔ اور وہ برائی برائی نہیں جس کے بعد جنت ہو۔ جنت کے سامنے ہر نعمت حقیر، اور دوزخ کے مقابلہ میں ہر مصیبت راحت ہے۔ (387- نیکی اور بدی)
وہ بھلائی بھلائی نہیں جس کے بعد دوزخ کی آگ ہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 403
حکمت (403) : جو شخص مختلف چیزوں کا طلب گار ہوتا ہے اس کی ساری تدبیریں ناکام ہو جاتی ہیں۔»طلب الکل فوت الکل «۔ (403- طلب الکل، فوت الکل)
جو شخص مختلف چیزوں کا طلب گار ہوتا ہے اس کی ساری تدبیریں ناکام ہو جاتی ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 388
حکمت (388) : اس بات کو جانے رہو کہ فقر و فاقہ ایک مصیبت ہے، اور فقر سے زیادہ سخت جسمانی امراض ہیں اور جسمانی امراض سے زیادہ سخت دل کا روگ ہے۔ یاد رکھو کہ مال کی فراوانی ایک نعمت ہے اور مال کی فراوانی سے بہتر صحت بدن ہے، اور صحت بدن سے بہتر دل کی پرہیز گاری ہے۔ (388- بڑی نعمت)
اس بات کو جانے رہو کہ فقر و فاقہ ایک مصیبت ہے، اور فقر سے زیادہ سخت جسمانی امراض ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 404
حکمت (404) : حضرت سے لاحول ولا قوۃ الا باللہ (قوت و توانائی نہیں مگر اللہ کے سبب سے )کے معنی دریافت کئے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ہم خدا کے ساتھ کسی چیز کے مالک نہیں اس نے جن چیزوں کا ہمیں مالک بنایا ہے بس ہم انہیں پر اختیار رکھتے ہیں۔تو جب اس نے ہمیں ایسی چیز کا مالک بنا یا جس پر وہ ہم سے زیاد ہ اختیار رکھتا ہے تو ہم پر شرعی ذمہ داریاں عائد کیں۔اور جب اس چیز کو واپس لے گا تو ہم سے اس ذمہ داری کو بھی بر طرف کر دے گا۔ (404- »لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ «کے معنی)
حضرت سے لاحول ولا قوۃ الا باللہ کے معنی دریافت کئے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ہم خدا کے…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 389
حکمت (389) : جسے عمل پیچھے ہٹائے، اسے نسب آگے نہیں بڑھا سکتا (ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے )جسے ذاتی شرف و منزلت حاصل نہ ہو اسے آباؤ اجداد کی منزلت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ (389- حسب و نسب)
عمل کی اہمیت اور نسب کی حیثیت پر غور کریں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 405
حکمت (405) : عمار بن یاسر کو جب مغیر ہ ابن شعبہ سے سوال و جواب کرتے سنا تو ان سے فرمایا !اے عمار اسے چھوڑ دو اس نے دین سے بس وہ لیا ہے جو اسے دنیا سے قریب کر ے اور اس نے جان بوجھ کر اپنے کو اشتباہ میں ڈال رکھا ہے تاکہ ان شبہات کو اپنی لغزشوں کے لیے بہانہ قرار دے سکے۔ (405- مغیرہ ابن شعبہ)
عمار بن یاسر کو جب مغیر ہ ابن شعبہ سے سوال و جواب کرتے سنا تو ان سے فرمایا!
مزید پڑھیے
