Hikmat

مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب

483 اندراجات
حکمت (78) :  ایک شخص نے امیرالمومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا ہمارا اہل شام سے لڑنے کے لیے جانا قضا و قدر سے تھا؟ تو آپ نے ایک طویل جواب دیا۔ جس کا ایک منتخب حصہ یہ ہے۔ خدا تم پر رحم کرے شاید تم نے حتمی و لازمی قضاء و قدر سمجھ لیا ہے (کہ جس کے انجام دینے پر ہم مجبور ہیں) اگر ایسا ہوتا تو پھر نہ ثواب کا کوئی سوال پیدا ہوتا نہ عذاب کا نہ وعدے کے کچھ معنی رہتے نہ وعید کے۔ خدا وند عالم نے تو بندوں کو خود مختار بنا کر مامور کیا ہے اور (عذاب سے) ڈراتے ہوئے نہی کی ہے۔ اُس نے سہل و آسان تکلیف دی ہے اور دشواریوں سے بچائے رکھا ہے۔ وہ تھوڑے کیے پر زیادہ اجر دیتا ہے۔ اس کی نافرمانی اس لیے نہیں ہوتی کہ وہ دب گیا ہے اور نہ اس کی اطاعت اس لیے کی جاتی ہے کہ اس نے مجبور کر رکھا ہے۔ اس نے پیغمبروں کو بطور تفریح نہیں بھیجا اور بندوں کے لیے کتابیں بے فائدہ نہیں اتاری ہیں اور نہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ان سب کو بیکار پیدا کیا ہے۔ یہ تو ان لوگوں کا خیال ہے جنہوں نے کفر اختیار کیا آتش جہنم کے عذاب سے۔  

اس روایت کا تتمہ یہ ہے پھر اس شخص نے کہا کہ وہ کون سی قضاء و قدر تھی جس کی وجہ سے ہمیں جانا پڑا؟ آپ نے کہا کہ قضا کے معنی حکم باری کے ہیں جیسا کہ ارشاد ہے۔ وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ اور تمہارے پروردگار نے تو حکم دے دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرنا۔ یہاں پر قضی بمعنی امر کے ہے۔ (78- قضا و قدر) حکمت حکمت 78

حکمت (78) : ایک شخص نے امیرالمومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا ہمارا اہل شام سے لڑنے کے لیے جانا قضا و قدر سے تھا؟ تو آپ نے ایک طویل جواب دیا۔ جس کا ایک منتخب حصہ یہ ہے۔ خدا تم پر رحم کرے شاید تم نے حتمی و لازمی قضاء و قدر سمجھ لیا ہے (کہ جس کے انجام دینے پر ہم مجبور ہیں) اگر ایسا ہوتا تو پھر نہ ثواب کا کوئی سوال پیدا ہوتا نہ عذاب کا نہ وعدے کے کچھ معنی رہتے نہ وعید کے۔ خدا وند عالم نے تو بندوں کو خود مختار بنا کر مامور کیا ہے اور (عذاب سے) ڈراتے ہوئے نہی کی ہے۔ اُس نے سہل و آسان تکلیف دی ہے اور دشواریوں سے بچائے رکھا ہے۔ وہ تھوڑے کیے پر زیادہ اجر دیتا ہے۔ اس کی نافرمانی اس لیے نہیں ہوتی کہ وہ دب گیا ہے اور نہ اس کی اطاعت اس لیے کی جاتی ہے کہ اس نے مجبور کر رکھا ہے۔ اس نے پیغمبروں کو بطور تفریح نہیں بھیجا اور بندوں کے لیے کتابیں بے فائدہ نہیں اتاری ہیں اور نہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ان سب کو بیکار پیدا کیا ہے۔ یہ تو ان لوگوں کا خیال ہے جنہوں نے کفر اختیار کیا آتش جہنم کے عذاب سے۔ اس روایت کا تتمہ یہ ہے پھر اس شخص نے کہا کہ وہ کون سی قضاء و قدر تھی جس کی وجہ سے ہمیں جانا پڑا؟ آپ نے کہا کہ قضا کے معنی حکم باری کے ہیں جیسا کہ ارشاد ہے۔ وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ اور تمہارے پروردگار نے تو حکم دے دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرنا۔ یہاں پر قضی بمعنی امر کے ہے۔ (78- قضا و قدر)

امیرالمؤمنین علیہ السلام نے قضا و قدر کے بارے میں اہم نکات بیان کیے۔

مزید پڑھیے
حکمت (63) :  سفارش کرنے والا امیدوار کے لیے بمنزلہ پردہ بال ہوتا ہے۔ (63- سفارش) حکمت حکمت 63

حکمت (63) : سفارش کرنے والا امیدوار کے لیے بمنزلہ پردہ بال ہوتا ہے۔ (63- سفارش)

سفارش کرنے والا امیدوار کے لیے بمنزلہ پردہ بال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے
حکمت (79) : حکمت کی بات جہاں کہیں ہو، اسے حاصل کرو، کیونکہ حکمت منافق کے سینے میں بھی ہوتی ہے۔ لیکن جب تک اس (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینے میں پہنچ کر دوسری حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی، تڑپتی رہتی ہے۔ (79- حکمت) حکمت حکمت 79

حکمت (79) : حکمت کی بات جہاں کہیں ہو، اسے حاصل کرو، کیونکہ حکمت منافق کے سینے میں بھی ہوتی ہے۔ لیکن جب تک اس (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینے میں پہنچ کر دوسری حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی، تڑپتی رہتی ہے۔ (79- حکمت)

حکمت کی بات جہاں کہیں ہو، اسے حاصل کرو۔

مزید پڑھیے
حکمت (32) : نیک کام کرنے والا خود اس کام سے بہتر اور برائی کا مرتکب ہونے والا خود اس برائی سے بدتر ہے۔ (32- نیکی و بدی) حکمت حکمت 32

حکمت (32) : نیک کام کرنے والا خود اس کام سے بہتر اور برائی کا مرتکب ہونے والا خود اس برائی سے بدتر ہے۔ (32- نیکی و بدی)

نیک کام کرنے والا خود اس کام سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیے
حکمت (48) :  کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے۔ (48- حزم و احتیاط) حکمت حکمت 48

حکمت (48) : کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے۔ (48- حزم و احتیاط)

کامیابی دُور اندیشی سے وابستہ ہے اور دُور اندیشی فِکر و تَدبُر کو کام میں لانے سے اور تَدبُر بھیدوں…

مزید پڑھیے
حکمت (33) : سخاوت کرو، لیکن فضول خرچی نہ کرو اور جزا رسی کرو، مگر بخل نہیں۔ (33- میانہ روی) حکمت حکمت 33

حکمت (33) : سخاوت کرو، لیکن فضول خرچی نہ کرو اور جزا رسی کرو، مگر بخل نہیں۔ (33- میانہ روی)

سخاوت کرو، لیکن فضول خرچی نہ کرو اور جزا رسی کرو، مگر بخل نہیں۔

مزید پڑھیے
حکمت (49) :  بھوکے شَریف اور پیٹ بھرے کَمینے کے حَمْلَہ سے ڈرتے رہو۔ (49- شریف و رذیل) حکمت حکمت 49

حکمت (49) : بھوکے شَریف اور پیٹ بھرے کَمینے کے حَمْلَہ سے ڈرتے رہو۔ (49- شریف و رذیل)

بھوکے شَریف اور پیٹ بھرے کَمینے کے حَمْلَہ سے ڈرتے رہو۔

مزید پڑھیے
حکمت (34) : بہتر ین دولت مندی یہ ہے کہ تمناؤں کو ترک کرے۔ (34- ترکِ آرزو) حکمت حکمت 34

حکمت (34) : بہتر ین دولت مندی یہ ہے کہ تمناؤں کو ترک کرے۔ (34- ترکِ آرزو)

بہترین دولت مَند ی یہ ہے کہ تَمَنّاؤں کو تَرک کرے۔

مزید پڑھیے
حکمت (50) :  لوگوں کے دل صحرائی جانور ہیں، جب کہ ان کو سدھائے گا، اس کی طرف جھکیں گے۔ (50- دل وحشت پسند) حکمت حکمت 50

حکمت (50) : لوگوں کے دل صحرائی جانور ہیں، جب کہ ان کو سدھائے گا، اس کی طرف جھکیں گے۔ (50- دل وحشت پسند)

لوگوں کے دل صحرائی جانور ہیں، جب کہ ان کو سدھائے گا، اس کی طرف جھکیں گے۔

مزید پڑھیے
حکمت (35) : جب شخص لوگوں کے لیے ایسی باتیں کہتے ہیں کہ جنہیں وہ جانتے نہیں۔ (35- مرنجان مرنج) حکمت حکمت 35

حکمت (35) : جب شخص لوگوں کے لیے ایسی باتیں کہتے ہیں کہ جنہیں وہ جانتے نہیں۔ (35- مرنجان مرنج)

جب شخص لوگوں کے لیے ایسی باتیں کہتے ہیں کہ جنہیں وہ جانتے نہیں۔

مزید پڑھیے