Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 51
حکمت (51) : جب تک تمہارے نصیب یاور ہیں تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں۔ (51- خوش بختی)
جب تک تمہارے نصیب یار ہیں تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 36
حکمت (36) : جب نے طول طویل امیدیں باندھیں، اس نے اپنے اعمال بگاڑ لیے۔ (36- طول اَمل)
جس نے طُول طَویل اُمیدیں باندھیں، اُس نے اپنے اَعمال بگاڑ لیے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 52
حکمت (52) : معاف کرنا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جب سزادینے پر قادر ہو۔ (52- عفوو درگزر)
معاف کرنا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جب سزا دینے پر قادر ہو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 21
حکمت (21) : ہمارا ایک حق ہے اگر وہ ہمیں دیا گیا تو ہم لے لیں گے۔ورنہ ہم اونٹ کے پیچھے والے پٹھوں پر سوار ہوں گے۔اگرچہ شبِ روی طویل ہو۔ (21- حق سے محرومی)
ہمارا ایک حق ہے جب وہ ہمیں دیا گیا تو ہم لے لیں گے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 37
حکمت (37) : امیرالمومنین علیہ السّلام سے شام کی جانب روانہ ہوتے وقت مقام انبار کے زمینداروں کا سامنا ہوا، تو وہ آپ کو دیکھ کر پیادہ ہو گئے اور آپ کے سامنے دوڑنے لگے۔ آپ نے فرمایا یہ تم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عام طریقہ ہے۔ جس سے ہم اپنے حکمرانوں کی تعظیم بجا لاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا۔ خدا کی قسم اس سے تمہارے حکمرانوں کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچتا، البتہ تم اس دنیا میں اپنے کو زحمت و مشقت میں ڈالتے ہو، اور آخرت میں اس کی وجہ سے بدبختی مول لیتے ہو، وہ مشقت کتنی گھاٹے والی ہے جس کا نتیجہ سزائے اخروی ہو، اور وہ راحت کتنی فائدہ مند ہے جس کا نتیجہ دوزخ سے امان ہو۔ (37- تعظیم کا ایک طریقہ)
امیرالمؤمنین علیہ السّلام نے فرمایا کہ مشقّت کا نتیجہ سزائے آخرتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 53
حکمت (53) : سخاوت وہ ہے جب بن مانگے ہو، اور مانگے سے دینا یا شرم ہے یا بد گوئی سے بچنا۔ (53- سخاوت کے معنی)
سخاوت وہ ہے جب بن مانگے ہو، اور مانگے سے دینا یا شرم ہے یا بد گوئی سے بچنا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 22
حکمت (22) : جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں، اسے حسب و نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔ (22- عمل اور نسب)
جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں، اسے حَسَب و نَسَب آگے نہیں بڑھا سکتا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 38
حکمت (38) : اپنے فرزند حضرت حسن علیہ السلام سے فرمایا مجھ سے چار، اور پھر چار باتیں یاد رکھو۔ ان کے ہوتے ہوئے جب کچھ کرو گے، وہ تمہیں ضرر نہ پہنچائے گا۔ سب سے بڑی ثروت عقل و دانش ہے اور سب سے بڑی ناداری حماقت و بے عقلی ہے اور سب سے بڑی وحشت غرور خود بینی ہے اور سب سے بڑا جوہر ذاتی حسن اخلاق ہے۔ (38- امام حسن ؈ کو نصیحت)
اپنے فرزند حضرت حسن علیہ السلام سے فرمایا: مجھ سے چار، اور پھر چار باتیں یاد رکھو۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 54
حکمت (54) : عقل سے بڑھ کر کوئی ثروت نہیں اور جہالت سے بڑھ کر کوئی بے مائیگی نہیں۔ ادب سے بڑھ کر کوئی میراث نہیں اور مشورہ سے زیادہ کوئی چیز معین و مددگار نہیں۔ (54- چند صفتیں)
عقل سے بڑھ کر کوئی ثروت نہیں اور جہالت سے بڑھ کر کوئی بے مائیگی نہیں۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 23
حکمت (23) : کسی مضطرب کی داد فریاد سننا، اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے۔ (23- دستگیری)
کسی مضطرب کی داد فریاد سننا، اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے۔
مزید پڑھیے
