nahjul balagah
حکمت
حکمت 115
حکمت (115) : امیر المومنین علیہ السّلام سے دریافت کیا گیا کہ آپ علیہ السّلام کا حال کیسا ہے ؟ تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا: کہ اس کا حال کیا ہو گا جسے زندگی موت کی طرف لیے جا رہی ہو، اور جس کی صحت بیماری کا پیش خیمہ ہو اور جسے اپنی پناہ گاہ سے گرفت میں لے لیا جائے۔ (115- مزاج پُرسی کا جواب)
امیر المومنین علیہ السلام کا حالِ زندگی اور موت کے درمیان ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 84
حکمت (84) : تلوار سے بچے کھچے لوگ زیادہ باقی رہتے ہیں اور ان کی نسل زیادہ ہوتی ہے۔ (84- بقیۃ السیف)
تلوار سے بچے کھچے لوگ زیادہ باقی رہتے ہیں اور ان کی نسل زیادہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 100
حکمت (100) : کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبرو آپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی، تو فرمایا۔ اے اللہ! تو مجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے، اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کو میں پہچانتا ہوں۔ اے خدا جب ان لوگوں کا خیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں) کو بخش دے جن کا انہیں علم نہیں۔ (100- جواب مدح)
کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبرو آپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی، تو فرمایا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 116
حکمت (116) : کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جب اللہ کی پردہ پوشی سے دھوکا کھائے ہوئے ہیں اور اپنے بارے میں اچھے الفاظ سن کر فریب میں پڑ گئے ہیں اور مہلت دینے سے زیادہ اللہ کی جانب سے کوئی بڑی آزمائش نہیں ہے۔ (116- ابتلاء و آزمائش)
کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 85
حکمت (85) : جب کی زبان پر کبھی یہ جملہ نہ آئے کہ »میں نہیں جانتا «۔ تو وہ چوٹ کھانے کی جگہوں پر چوٹ کھا کر رہتا ہے۔ (85- ہمہ دانی)
جس کی زَبان پر کبھی یہ جُملہ نہ آئے کہ »میں نہیں جانتا«۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 101
حکمت (101) : حاجت روائی تین چیزوں کے بغیر پائدار نہیں ہوتی۔ اسے چھوٹا سمجھا جائے تاکہ وہ بڑی قرار پائے، اسے چھپایا جائے تاکہ وہ خود بخود ظاہر ہو، اور اس میں جلدی کی جائے تاکہ وہ خوش گوار ہوں۔ (101- حاجت روائی)
حاجَت رَوائی تین چیزوں کے بغیر پائِدار نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 117
حکمت (117) : میرے بارے میں دو قسم کے لوگ تباہ و برباد ہوئے۔ ایک وہ چاہنے والا جو حد سے بڑھ جائے اور ایک وہ دشمنی رکھنے والا جب عداوت رکھے۔ (117- دوست و دشمن)
میرے بارے میں دو قسم کے لوگ تَباھ و بَرباد ہوئے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 86
حکمت (86) : بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے (ایک روایت میں یوں ہے کہ بوڑھے کی رائے مجھے جوان کے خطرے میں ڈٹے رہنے سے زیادہ پسند ہے ) (86- بڑوں کا مشورہ)
بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 102
حکمت (102) : لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی بارگاہوں میں مقرب ہو گا جب لوگوں کے عیوب بیان کرنے والا ہو، اور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گا، جو فاسق و فاجر ہو اور انصاف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا۔ صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہو گی۔ ایسے زمانہ میں حکومت کا دارومدار عورتوں کے مشورے، نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراؤں کی تدبیر و رائے پر ہو گا۔ (102- ایک پیشین گوئی)
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جب وہی بارگاہوں میں مقرب ہو گا جو لوگوں کے عیوب بیان…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 118
حکمت (118) : موقع کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے۔ (118- فرصت کے کھونے کا نتیجہ)
موقع ِ کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے
