Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 132
تفصیلی وضاحت — حکمت (132) : اللہ کا ایک فرشتہ ہر روز یہ ندا کرتا ہے کہ موت کے لیے اولاد پیدا کرو، برباد ہونے کے لیے جمع کرو اور تباہ ہونے کے لیے عمارتیں کھڑی کرو۔ (132- فرشتے کی ندا)
یہ حکمت امام علی (علیہ السلام) کی گہری بصیرت اور انسانی نفسیات کی عکاسی کرتی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 131
تفصیلی وضاحت — حکمت (131) : ایک شخص کو دنیا کی برائی کرتے ہوئے سنا تو فرمایا !اے دنیا کی برائی کرنے والے اس کے فریب میں مبتلا ہو نے والے !اور غلط سلط باتوں کے دھوکے میں آنے والے !تم اس پر گرویدہ بھی ہوتے ہو ،اور پھر اس کی مذمت بھی کرتے ہو۔کیا تم دنیا کو مجرم ٹھہرنے کا حق رکھتے ہو؟یا وہ تمہیں مجرم ٹھہرائے تو حق بجانب ہے ؟دنیا نے کب تمہارے ہوش وحواس سلب کئے اور کس بات سے فریب دیا ؟کیا ہلاکت و کہنگی سے تمہارے باپ دادا کے بے جان ہو کر گرنے سے یا مٹی کے نیچے تمہاری ماؤں کی خواب گاہوں سے ؟کتنی تم نے بیماروں کی دیکھ بھال کی ،اور کتنی دفعہ تو خود تیمار داری کی اس صبح کو کہ جب نہ دوا کارگر ہوتی نظر آتی تھی ،اور نہ تمہارا رونا دھونا ان کے لیے کچھ مفید تھا۔ تم ان کے لیے شفا کے خواہشمند تھے اور طبیبوں سے دوا دارو پوچھتے پھرتے تھے ان میں سے کسی ایک کے لیے بھی تمہارا اندیشہ فائدہ مند ثابت نہ ہو سکا اور تمہارا اصل مقصد حاصل نہ ہوا اور اپنی چارہ سازی سے تم موت کو اس بیمار سے نہ ہٹا سکے تو دنیا نے تو اس کے پردے میں خود تمہارا انجام اور اس کے ہلاک ہونے سے خود تمہاری ہلاکت کا نقشہ تمہیں دکھا دیا بلاشبہ دنیا اس شخص کے لیے جو باور کرے ،سچائی کا گھر ہے اور جو اس کی ان باتوں کو سمجھے اس کے لیے امن و عافیت کی منزل ہے اور اس سے زاد راہ حاصل کر لے ،اس کے لیے دولتمندی کی منزل ہے اور جو اس سے نصیحت حاصل کرے ،اس کے لیے وعظ و نصیحت کا محل ہے۔وہ دوستان خدا کے لیے عبادت کی جگہ ،اللہ کے فرشتوں کے لیے نماز پڑھنے کا مقام وحی الہی کی منزل اور اولیاء اللہ کی تجارت گاہ ہے انہوں نے اس میں فضل و رحمت کا سودا کیا اور اس میں رہتے ہوئے جنت کو فائدہ میں حاصل کیا تو اب کون ہے جو دنیا کی برائی کرے ،جب کہ اس نے اپنے جدا ہونے کی اطلاع دے دی ہے چنانچہ اس نے اپنی ابتلاء سے ابتلاء کا پتہ دیا ہے اور اپنی مسرتوں سے آخرت کی مسرتوں کا شوق دلایا ہے ،وہ رغبت دلانے اور ڈرانے خوفزدہ کرنے اور متنبہ کرنے کے لیے شام کو امن و عافیت کا اور صبح کو درد و اندوہ کا پیغام لے کر آتی ہے تو جن لوگوں نے شرمسار ہو کر صبح کی وہ اس کی برائی کرنے لگے۔اور دوسرے لوگ قیامت کے دن اس کی تعریف کریں گے کہ دنیا نے ان کو آخرت کی یاد دلائی تو انہوں نے یاد رکھا اور اس نے انہیں خبر دی تو انہوں نے تصدیق کی اور اس نے انہیں پند و نصیحت کی تو انہوں نے نصیحت حاصل کی۔ (131- دنیا کی ستائش)
حکمت (131) میں امام علی (علیہ السلام) دنیا کی فریب کاری اور اس کی حقیقت کو واضح کرتے ہیں۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 130
تفصیلی وضاحت — حکمت (130) : صفین سے پلٹتے ہوئے کوفہ سے باہر قبرستان پر نظر پڑی تو فرمایا اے وحشت افزا گھروں، اجڑے مکانوں اور اندھیری قبروں کے رہنے والو! اے خاک نشینو! اے عالم غربت کے ساکنوں، اے تنہائی اور الجھن میں بسر کرنے والو! تم تیز رو ہو جب ہم سے آگے بڑھ گئے ہو اور ہم تمہارے نقش قدم پر چل کر تم سے ملا چاہتے ہیں۔ اب صورت یہ ہے کہ گھروں میں دوسرے بس گئے ہیں، بیویوں سے اوروں نے نکاح کر لیے ہیں اور تمہارا مال و اسباب تقسیم ہو چکا ہے، یہ تو ہمارے یہاں کی خبر ہے۔ اب تمہارے یہاں کی کیا خبر ہے۔ (پھر حضرت اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا) اگر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ تمہیں بتائیں گے کہ بہترین زاد راہ تقویٰ ہے۔ (130- مرنے والوں سے خطاب)
یہ حکمت امام علی علیہ السلام کی ایک عمیق بصیرت کی عکاسی کرتی ہے، جب آپ صفین سے واپس آتے…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 129
تفصیلی وضاحت — حکمت (129) : اَللّٰہ کی عَظَمَت کا اَحساس تُمہاری نَظروں میں کائنات کو حَقیر و پَست کردے۔ (129- عظمتِ خالق)
حکمت (129) میں امام علی علیہ السلام نے اللہ کی عظمت کا ذکر کیا ہے اور دنیا کی تمام چیزیں…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 128
تفصیلی وضاحت — حکمت (128) : شروع سردی میں سردی سے احتیاط کرو اور آخر میں اس کا خیر مقدم کرو، کیونکہ سردی جسموں میں وہی کرتی ہے، جب وہ درختوں میں کرتی ہے کہ ابتدائی میں درختوں کو جھلس دیتی ہے، اور انتہا میں سرسبز و شاداب کرتی ہے۔ (128- بہار و خزاں میں احتیاط)
حکمت (128) میں امام علی (علیہ السلام) نے سردی کے موسم کے آغاز میں احتیاط کرنے اور اس کے اختتام…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 127
تفصیلی وضاحت — حکمت (127) : جب عمل میں کوتاہی کرتا ہے، وہ رنج و اندوہ میں مبتلا رہتا ہے اور جس کے مال و جان میں اللہ کا کچھ حصہ نہ ہو، اللہ کو ایسے کی کوئی ضرورت نہیں۔ (127- کوتاہی اعمال کا نتیجہ)
حکمت (127) میں امام علی علیہ السلام نے عمل کی اہمیت اور اس کے نتائج پر روشنی ڈالی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 126
تفصیلی وضاحت — حکمت (126) : مجھے تعجب ہوتا ہے بخیل پر کہ وہ جس فقرو ناداری سے بھاگنا چاہتا ہے، اس کی طرف تیزی سے بڑھتا ہے اور جس ثروت و خوش حالی کا طالب ہوتا ہے وہی اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔ وہ دنیا میں فقیروں کی سی زندگی بسر کرتا ہے اور آخرت میں دولت مندوں کا سا اس سے محاسبہ ہو گا، اور مجھے تعجب ہوتا ہے۔ متکبر و مغرور پر کہ جس کل ایک نطفہ تھا، اور کل کو مردار ہو گا۔ اور مجھے تعجب ہے اس پر جو اللہ کی پیدا کی ہوئی کائنات کو دیکھتا ہے اور پھر اس کے وجود میں شک کرتا ہے، اور تعجب ہے اس پر جو مرنے والوں کو دیکھتا ہے اور پھر موت کو بھولے ہوئے ہے۔ اور تعجب ہے اس پر کہ جو پہلی پیدائش کو دیکھتا ہے اور پھر دوبارہ اٹھائے جانے سے انکار کرتا ہے، اور تعجب ہے اس پر جو سرائے فانی کو آباد کرتا ہے اور منزل جاودانی کو چھوڑ دیتا ہے۔ (126- تعجب انگیز چیزیں)
حکمت (126) میں امام علی (علیہ السلام) نے بخیل کی حالت پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 125
تفصیلی وضاحت — حکمت (125) : میں اسلام کی ایسی صحیح تعریف بیان کرتا ہوں جب مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی۔ اسلام سر تسلیم خم کرنا ہے اور سر تسلیم جھکانا یقین ہے اور یقین تصدیق ہے اور تصدیق اعتراف فرض کی بجا آوری ہے اور فرض کی بجا آوری عمل ہے۔ (125- حقیقی اسلام)
حکمت (125) میں امام علی (علیہ السلام) نے اسلام کی ایک ایسی جامع تعریف پیش کی ہے جو اس سے…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 124
تفصیلی وضاحت — حکمت (124) : عورت کا غَیرَت کَرنا کُفْر ہے، اور مَرد کا غَیُور ہونا اِیمان ہے۔ (124- غیرت)
حکمت (124): عورت کا غیرت کرنا کفر ہے، اور مرد کا غیور ہونا ایمان ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 123
تفصیلی وضاحت — حکمت (123) : خوشا نصیب اس کے کہ جس نے اپنے مقام پر فروتنی اختیار کی جس کی کمائی پاک و پاکیزہ نیت نیک اور خصلت و عادت پسندیدہ رہی جس نے اپنی ضرورت سے بچا ہوا مال خدا کی راہ میں صرف کیا بے کار باتوں سے اپنی زبان کو روک لیا، مردم آزادی سے کنارہ کش رہا، سنت اسے ناگوار نہ ہوئی اور بدعت کی طرف منسوب نہ ہوا۔ (123- چند صفات)
حکمت (123) میں امام علی علیہ السلام نے ایک خوش نصیب انسان کی صفات بیان کی ہیں جو فروتنی اور…
