Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 82
تفصیلی وضاحت — حکمت (82) : تمہیں ایسی پانچ باتوں کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کہ اگر انہیں حاصل کرنے کے لیے اونٹوں کو ایڑ لگا کر تیز ہنکاؤ، تو وہ اسی قابل ہوں گی۔ تم میں سے کوئی شخص اللہ کے سوا کسی سے آس نہ لگائے اور اس کے گناہ کے علاوہ کسی شے سے خوف نہ کھائے اور اگر تم میں سے کسی سے کوئی ایسی بات پوچھی جائے کہ جسے وہ نہ جانتا ہو تو یہ کہنے میں نہ شرمائے کہ میں نہیں جانتا اور اگر کوئی شخص کسی بات کو نہیں جانتا تو اس کے سیکھنے میں شرمائے نہیں، اور صبر و شکیبائی اختیار کرو کیونکہ صبر کو ایمان سے وہی نسبت ہے جو سر کو بدن سے ہوتی ہے۔ اگر سر نہ ہو تو بدن بیکار ہے، یونہی ایمان کے ساتھ صبر نہ ہو تو ایمان میں کوئی خوبی نہیں۔ (82- پانچ نصیحتیں)
امام علی (علیہ السلام) کی یہ حکمت پانچ اہم نصیحتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 81
تفصیلی وضاحت — حکمت (81) : ہر شَخص کی قِیمت وہ ہُنر ہے، جب اس شَخص میں ہے۔ (81- ہنر کی قدر و قیمت)
حکمت (81): ہر شخص کی قیمت وہ ہنر ہے جو اس شخص میں ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 80
تفصیلی وضاحت — حکمت (80) : حکمتِ مومن ہی کی گمشدہ چیز ہے، اسے حاصل کرو، اگرچہ منافق سے لینا پڑے۔ (80- سرمایۂ حکمت)
حکمت (80) میں امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حکمت مومن کی گمشدہ چیز ہے، اسے حاصل کرنے کی…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 79
تفصیلی وضاحت — حکمت (79) : حکمت کی بات جہاں کہیں ہو، اسے حاصل کرو، کیونکہ حکمت منافق کے سینے میں بھی ہوتی ہے۔ لیکن جب تک اس (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینے میں پہنچ کر دوسری حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی، تڑپتی رہتی ہے۔ (79- حکمت)
حکمت (79) میں امام علی (علیہ السلام) نے حکمت کی اہمیت اور اس کی تلاش کی ضرورت پر زور دیا…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 78
تفصیلی وضاحت — حکمت (78) : ایک شخص نے امیرالمومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا ہمارا اہل شام سے لڑنے کے لیے جانا قضا و قدر سے تھا؟ تو آپ نے ایک طویل جواب دیا۔ جس کا ایک منتخب حصہ یہ ہے۔ خدا تم پر رحم کرے شاید تم نے حتمی و لازمی قضاء و قدر سمجھ لیا ہے (کہ جس کے انجام دینے پر ہم مجبور ہیں) اگر ایسا ہوتا تو پھر نہ ثواب کا کوئی سوال پیدا ہوتا نہ عذاب کا نہ وعدے کے کچھ معنی رہتے نہ وعید کے۔ خدا وند عالم نے تو بندوں کو خود مختار بنا کر مامور کیا ہے اور (عذاب سے) ڈراتے ہوئے نہی کی ہے۔ اُس نے سہل و آسان تکلیف دی ہے اور دشواریوں سے بچائے رکھا ہے۔ وہ تھوڑے کیے پر زیادہ اجر دیتا ہے۔ اس کی نافرمانی اس لیے نہیں ہوتی کہ وہ دب گیا ہے اور نہ اس کی اطاعت اس لیے کی جاتی ہے کہ اس نے مجبور کر رکھا ہے۔ اس نے پیغمبروں کو بطور تفریح نہیں بھیجا اور بندوں کے لیے کتابیں بے فائدہ نہیں اتاری ہیں اور نہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ان سب کو بیکار پیدا کیا ہے۔ یہ تو ان لوگوں کا خیال ہے جنہوں نے کفر اختیار کیا آتش جہنم کے عذاب سے۔ اس روایت کا تتمہ یہ ہے پھر اس شخص نے کہا کہ وہ کون سی قضاء و قدر تھی جس کی وجہ سے ہمیں جانا پڑا؟ آپ نے کہا کہ قضا کے معنی حکم باری کے ہیں جیسا کہ ارشاد ہے۔ وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ اور تمہارے پروردگار نے تو حکم دے دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرنا۔ یہاں پر قضی بمعنی امر کے ہے۔ (78- قضا و قدر)
حکمت (78): امیرالمومنین علیہ السلام نے قضا و قدر کے بارے میں وضاحت کی اور انسانی خود مختاری کی اہمیت…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 77
تفصیلی وضاحت — حکمت (77) : جب ضرار ابن ضمرۃ صنبائی معاویہ کے پاس گئے اور معاویہ نے امیرالمومنین علیہ السّلام کے متعلق ان سے سوال کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں اس امر کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بعض موقعوں پر آپ کو دیکھا جب کہ رات اپنے دامن ظلمت کو پھیلا چکی تھی۔ تو آپ محراب عبادت میں استادہ ریش مبارک کو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے مار گزیدہ کی طرح تڑپ رہے تھے اور غم رسیدہ کی طرح رو رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ اے دنیا! اے دنیا دور ہو مجھ سے۔ کیا میرے سامنے اپنے کو لاتی ہے؟ یا میری دلدادہ و فریفتہ بن کر آئی ہے؟ تیرا وہ وقت نہ آئے (کہ تو مجھے فریب دے سکے) بھلا یہ کیونکر ہو سکتا ہے، جا کسی اور کو جل دے مجھے تیری خواہش نہیں ہے۔ میں تو تین بار تجھے طلاق دے چکا ہوں کہ جس کے بعد رجوع کی گنجائش نہیں۔ تیری زندگی تھوڑی، تیری اہمیت بہت ہی کم اور تیری آرزو ذلیل و پست ہے۔ افسوس زادِ راہ تھوڑا، راستہ طویل، سفر دور دراز اور منزل سخت ہے۔ (77- ضرار کا بیان)
حکمت (77) میں امام علی علیہ السلام کی زندگی کے ایک اہم پہلو کی عکاسی کی گئی ہے، جب ضرار…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 76
تفصیلی وضاحت — حکمت (76) : جب کسی کام میں اچھے برے کی پہچان نہ رہے تو آغاز کو دیکھ کر انجام کو پہچان لینا چاہیے۔ (76- آغاز و انجام)
حکمت (76): جب کسی کام میں اچھے برے کی پہچان نہ رہے تو آغاز کو دیکھ کر انجام کو پہچان…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 75
تفصیلی وضاحت — حکمت (75) : جب چیز شمار میں آئے اسے ختم ہونا چاہیے اور جسے آنا چاہیے، وہ آ کر رہے گا۔ (75- رفتنی وگزشتنی)
حکمت (75) میں امام علی (علیہ السلام) نے ایک اہم اصول بیان کیا ہے کہ جو چیز شمار میں آئے،…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 74
تفصیلی وضاحت — حکمت (74) : انسان کی ہر سانس ایک قدم ہے جب اسے موت کی طرف بڑھائے لیے جارہا ہے۔ (74- یہ سانسیں)
حکمت (74): انسان کی ہر سانس ایک قدم ہے جب اسے موت کی طرف بڑھائے لیے جا رہا ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 73
تفصیلی وضاحت — حکمت (73) : جب لوگوں کا پیشوا بنتا ہے تو اسے دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے اپنے کو تعلیم دینا چاہیے اور زبان سے درسِ اخلاق دینے سے پہلے اپنی سیرت و کردار سے تعلیم دینا چاہیے۔ اور جو اپنے نفس کی تعلیم و تادیب کر لے، وہ دوسروں کی تعلیم و تادیب کرنے والے سے زیادہ احترام کا مستحق ہے۔ (73- پیشوا کے اوصاف)
حکمت (73): جب لوگوں کا پیشوا بنتا ہے تو اسے دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے اپنے کو تعلیم دینا…
