Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 102
تفصیلی وضاحت — حکمت (102) : لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی بارگاہوں میں مقرب ہو گا جب لوگوں کے عیوب بیان کرنے والا ہو، اور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گا، جو فاسق و فاجر ہو اور انصاف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا۔ صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہو گی۔ ایسے زمانہ میں حکومت کا دارومدار عورتوں کے مشورے، نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراؤں کی تدبیر و رائے پر ہو گا۔ (102- ایک پیشین گوئی)
حکمت (102) میں امام علی (علیہ السلام) نے ایک ایسے دور کی پیشین گوئی کی ہے جس میں معاشرتی اقدار…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 101
تفصیلی وضاحت — حکمت (101) : حاجت روائی تین چیزوں کے بغیر پائدار نہیں ہوتی۔ اسے چھوٹا سمجھا جائے تاکہ وہ بڑی قرار پائے، اسے چھپایا جائے تاکہ وہ خود بخود ظاہر ہو، اور اس میں جلدی کی جائے تاکہ وہ خوش گوار ہوں۔ (101- حاجت روائی)
حکمت (101) کی یہ قول امام علی (علیہ السلام) کی حکمتوں میں سے ایک اہم قول ہے، جو انسانی زندگی…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 100
تفصیلی وضاحت — حکمت (100) : کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبرو آپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی، تو فرمایا۔ اے اللہ! تو مجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے، اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کو میں پہچانتا ہوں۔ اے خدا جب ان لوگوں کا خیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں) کو بخش دے جن کا انہیں علم نہیں۔ (100- جواب مدح)
حکمت (100) میں امام علی علیہ السلام نے اپنی حقیقت اور اللہ کی عظمت کا ذکر کیا۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 99
تفصیلی وضاحت — حکمت (99) : ایک شخص کو اِنَا لِلّٰہِ وَ اِنَا اِلَیْهِ رَاجِعُونَ، (ہم اللہ کے ہیں اور اللہ کی طرف پلٹنا ہے) کہتے سنا تو فرمایا کہ ہمارا یہ کہنا کہ »ہم اللہ کے ہیں«۔ اس کے مالک ہونے کا اعتراف ہے اور یہ کہنا کہ ہمیں اسی کی طرف پلٹنا ہے۔ یہ اپنے لیے فنا کا اقرار ہے۔ (99- ﴿ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ﴾ کی تفسیر)
حکمت (99): اِنَا لِلّٰہِ وَ اِنَا اِلَیْهِ رَاجِعُونَ کا کہنا اللہ کی مِلکیت کا اعتراف ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 98
تفصیلی وضاحت — حکمت (98) : جب کوئی حدیث سنو تو اسے عقل کے معیار پر پرکھ لو، صرف نقل الفاظ پر بس نہ کرو، کیونکہ علم کے نقل کرنے والے تو بہت ہیں اور اس میں غور کرنے والے کم ہیں۔ (98- روایت و درایت)
حکمت (98) میں امام علی علیہ السلام ہمیں ایک اہم نصیحت کرتے ہیں کہ جب ہم کوئی حدیث سنیں تو…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 97
تفصیلی وضاحت — حکمت (97) : ایک خارجی کے متعلق آپ علیہ السّلام نے سنا کہ وہ نمازِ شب پڑھتا ہے اور قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو آپ نے فرمایا: یقین کی حالت میں سونا، شک کی حالت میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ (97- ایک خارجی کی عبادت)
یہ حکمت امام علی علیہ السلام کی ایک گہری بصیرت کو ظاہر کرتی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 96
تفصیلی وضاحت — حکمت (96) : انبیاء سے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو ان کی لائی ہوئی چیزوں کا زیادہ علم رکھتے ہوں (پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی) ابراہیم سے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کی تھی جو ان کے فرمانبردار تھے۔ اور اب اس نبی اور ایمان لانے والوں کو خصوصیت ہے۔ (پھر فرمایا) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دوست وہ ہے جو اللہ کی اطاعت کرے اگرچہ ان سے کوئی قرابت نہ رکھتا ہو، اور ان کا دشمن وہ ہے جو اللہ کی نافرمانی کرے، اگرچہ نزدیکی قرابت رکھتا ہو۔ (96- معیار تقرب)
حکمت (96) میں امام علی علیہ السلام نے علم کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ انبیاء سے زیادہ خصوصیت…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 95
تفصیلی وضاحت — حکمت (95) : جب عمل تقویٰ کے ساتھ انجام دیا جائے وہ تھوڑا نہیں سمجھا جا سکتا، اور مقبول ہونے والا عمل تھوڑا کیوں کر ہو سکتا ہے ؟ (95- معیار عمل)
یہ حکمت امام علی (علیہ السلام) کی تعلیمات میں سے ایک اہم جملہ ہے جو عمل کی نوعیت اور اس…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 94
تفصیلی وضاحت — حکمت (94) : آپ سے دریافت کیا گیا کہ نیکی کیا چیز ہے تو آپ نے فرمایا کہ نیکی یہ نہیں کہ تمہارے مال و اولاد میں فراوانی ہو جائے۔ بلکہ خوبی یہ ہے کہ تمہارا علم زیادہ اور حلم بڑا ہو، اور تم اپنے پروردگار کی عبادت پر ناز کرسکو۔ اب اگر اچھا کام کرو تو اللہ کا شکر بجا لاؤ، اور اگر کسی برائی کا ارتکاب کرو تو توبہ و استغفار کرو، اور دنیا میں صرف دو شخصوں کے لیے بھلائی ہے۔ ایک وہ جو گناہ کرے تو توبہ سے اس کی تلافی کرے اور دوسرا وہ جو نیک کام میں تیز گام ہو۔ (94- خیر کی تشریح)
یہ حکمت امام علی علیہ السلام کی تعلیمات کا ایک اہم پہلو پیش کرتی ہے، جہاں انہوں نے نیکی کی…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 93
تفصیلی وضاحت — حکمت (93) : تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ »اے اللہ! میں تجھ سے فتنہ و آزمائش سے پناہ چاہتا ہوں اس لیے کہ کوئی شخص ایسا نہیں جب فتنہ کی لپیٹ میں نہ ہو، بلکہ جب پناہ مانگے وہ گمراہ کرنے والے فتنوں سے پناہ مانگے کیونکہ اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے اور اس بات کو جانے رہو کہ تمہارا مال اور اولاد فتنہ ہے اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ لوگوں کو مال اور اولاد کے ذریعے آزماتا ہے تاکہ یہ ظاہر ہو جائے کہ کون اپنی قسمت پر شاکر ہے اگرچہ اللہ سبحانہ ان کو اتنا جانتا ہے کہ وہ خود بھی اپنے کو اتنا نہیں جانتے۔ لیکن یہ آزمائش اس لیے ہے کہ وہ افعال سامنے آئیں جن سے ثواب و عذاب کا استحقاق پیدا ہوتا ہے کیونکہ بعض اولاد نرینہ کو چاہتے ہیں، اور لڑکیوں سے کبیدہ خاطر ہوتے ہیں اور بعض مال بڑھانے کو پسند کرتے ہیں اور بعض شکستہ حالی کو برا سمجھتے ہیں۔ (93- فتنہ کی تفسیر)
حکمت (93) میں امام علی (علیہ السلام) نے انسانی زندگی کے فتنوں اور آزمائشوں پر روشنی ڈالی ہے۔
