Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 212
تفصیلی وضاحت — حکمت (212) : انسان کی خود پسندی اس کی عقل کے حریفوں میں سے ہے۔ (212- خود پسندی)
حکمت (212): انسان کی خود پسندی اس کی عقل کے حریفوں میں سے ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 211
تفصیلی وضاحت — حکمت (211) : سخاوت عزت آبرو کی پاسبان ہے بُرد باری احمق کے منہ کا تسمہ ہے، درگزر کرنا کامیابی کی زکوٰۃ ہے، جو غداری کرے اسے بھول جانا اس کا بدل ہے۔ مشورہ لینا خود صحیح راستہ پا جانا ہے جو شخص رائے پر اعتماد کر کے بے نیاز ہو جاتا ہے وہ اپنے کو خطرہ میں ڈالتا ہے۔ صبر مصائب و حوادث کا مقابلہ کرتا ہے۔ بیتابی و بیقرار ی زمانہ کے مدد گاروں میں سے ہے۔ بہتر ین دولتمندی آرزوؤں سے ہاتھ اٹھا لینا ہے۔ بہت سی غلام عقلیں امیروں کی ہوا و ہوس کے بارے میں دبی ہوئی ہیں۔ تجربہ و آزمائش کی نگہداشت حسن توفیق کا نتیجہ ہے دوستی و محبت اکتسابی قرابت ہے جو تم سے رنجیدہ و دل تنگ ہو اس پر اطمینان و اعتماد نہ کرو۔ (211- چند ہدایتیں)
حکمت (211) میں امام علی (علیہ السلام) نے کئی اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 210
تفصیلی وضاحت — حکمت (210) : اللہ سے ڈرو اس شخص کے ڈرنے کے مانند جس نے دنیا کی وابستگیوں کو چھوڑ کر دامن گردان لیا اور دامن گردان کر کوشش میں لگ گیا اور اچھائیوں کے لیے اس وقفہ حیات میں تیز گامی کے ساتھ چلا اور خطروں کے پیش نظر اس نے نیکیوں کی طرف قدم بڑھایا اور اپنی قرار گاہ اور اپنے اعمال کے نتیجہ اور انجام کار کی منزل پر نظر رکھی۔ (210- آخرت)
حکمت (210) میں امام علی علیہ السلام نے اللہ سے ڈرنے کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 209
تفصیلی وضاحت — حکمت (209) : یہ دنیا منہ زور ی دکھانے کے بعد پھر ہماری طرف جھکے گی جس طرح کاٹنے والی اونٹنی اپنے بچے کی طرف جھکتی ہے۔ اس کے بعد حضرت نے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ زمین میں کمزور کر دیئے گئے ہیں، ان پر احسان کریں اور ان کو پیشوا بنائیں اور انہی کو اس زمین کا مالک بنائیں (209- آخری دور)
حکمت (209): یہ دنیا منہ زور ی دکھانے کے بعد پھر ہماری طرف جھکے گی، جس طرح کاٹنے والی اونٹنی…
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 208
تفصیلی وضاحت — حکمت (208) : جو شخص اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے وہ فائدہ اٹھاتا ہے اور جو غفلت کرتا ہے وہ نقصان میں رہتا ہے جو ڈرتا ہے وہ (عذاب سے )محفوظ ہو جاتا ہے اور جو عبرت حاصل کرتا ہے وہ بینا ہو جاتا ہے اور جو بینا ہو جاتا ہے وہ با فہم ہو جاتا ہے اور جو با فہم ہوتا ہے اسے علم حاصل ہوتا ہے۔ (208- محاسبہ)
حکمت (208) میں امام علی (علیہ السلام) نے نفس کا محاسبہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 207
تفصیلی وضاحت — حکمت (207) : اگر تم بردبار نہیں ہو تو بظاہر برد بار بننے کی کوشش کرو، کیونکہ ایسا کم ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی جماعت سے شباہت اختیار کرے اور ان میں سے نہ ہو جائے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر انسان طبعاً حلیم و برد بار ہو تو سے برد بار بننے کی کوشش کرنا چاہیے۔ اس طرح کہ اپنی افتادہ طبیعت کے خلاف حلم و بردباری کا مظاہرہ کرے اگرچہ طبیعت کا رخ موڑنے میں کچھ زحمت محسوس ہو گی مگر اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ آہستہ آہستہ حلم طبعی خصلت کی صورت اختیار کر لے گا اور پھر تکلف کی حاجت نہ رہے گی کیونکہ عادت رفتہ رفتہ طبیعت ثانیہ بن جایا کرتی ہے۔ (207- برد بار بنو)
حکمت (207): اگر تم بردبار نہیں ہو تو بظاہر برد بار بننے کی کوشش کرو۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 206
تفصیلی وضاحت — حکمت (206) : بردبار کو اپنی بردباری کا پہلا عوض یہ ملتا ہے۔ کہ لوگ جہالت دکھانے والے کے خلاف اس کے طرفدار ہو جاتے ہیں۔ (206- علم و بردباری)
حکمت 206 میں امام علی (علیہ السلام) نے بردباری کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 205
تفصیلی وضاحت — حکمت (205) : ہر ظرف اس سے کہ جو اس میں رکھا جائے تنگ ہوتا جاتا ہے، مگر علم کا ظرف وسیع ہوتا جاتا ہے۔ (205- ظرفِ علم)
حکمت (205) میں امام علی علیہ السلام نے علم کی اہمیت اور اس کی وسعت کی وضاحت کی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 204
تفصیلی وضاحت — حکمت (204) : کسی شخص کا تمہارے حسن سلوک پر شکر گزار نہ ہونا تمہیں نیکی اور بھلائی سے بددل نہ بنا دے اس لیے کہ بسا اوقات تمہاری اس بھلائی کی وہ قدر کرے گا، جس نے اس سے کچھ فائدہ بھی نہیں اٹھایا اور اس ناشکرے نے جتنا تمہارا حق ضائع کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ تم ایک قدردان کی قدر دانی سے حاصل کر لو گے اور خدا نیک کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ (204- قدرت کی قدر دانی)
امام علی (علیہ السلام) کی یہ حکمت انسانی تعلقات اور نیکی کی قدر کرنے کی اہمیت کا درس دیتی ہے۔
Nehjul Balagah Detailed Explanation
Nehjul Balagah Detailed Explanation 203
تفصیلی وضاحت — حکمت (203) : اے لوگو! اللہ سے ڈرو کہ اگر تم کچھ کہو تو وہ سنتا ہے اور دل میں چھپا کر رکھو تو وہ جان لیتا ہے اس موت کی طر ف بڑھنے کا سرو سامان کرو کہ جس سے بھاگے تو وہ تمہیں پالے گی اور اگر ٹھہرے تو وہ تمہیں گرفت میں لے لے گی اور اگر تم اسے بھول بھی جاؤ تو وہ تمہیں یاد رکھے گی۔ (203- موت کی گرفت)
حکمت (203) میں امام علی (علیہ السلام) لوگوں کو اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتے ہیں۔
