Hikmat
مختصر مگر گہری حکمتوں کا انتخاب
حکمت
حکمت 116
حکمت (116) : کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جب اللہ کی پردہ پوشی سے دھوکا کھائے ہوئے ہیں اور اپنے بارے میں اچھے الفاظ سن کر فریب میں پڑ گئے ہیں اور مہلت دینے سے زیادہ اللہ کی جانب سے کوئی بڑی آزمائش نہیں ہے۔ (116- ابتلاء و آزمائش)
کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 85
حکمت (85) : جب کی زبان پر کبھی یہ جملہ نہ آئے کہ »میں نہیں جانتا «۔ تو وہ چوٹ کھانے کی جگہوں پر چوٹ کھا کر رہتا ہے۔ (85- ہمہ دانی)
جس کی زَبان پر کبھی یہ جُملہ نہ آئے کہ »میں نہیں جانتا«۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 101
حکمت (101) : حاجت روائی تین چیزوں کے بغیر پائدار نہیں ہوتی۔ اسے چھوٹا سمجھا جائے تاکہ وہ بڑی قرار پائے، اسے چھپایا جائے تاکہ وہ خود بخود ظاہر ہو، اور اس میں جلدی کی جائے تاکہ وہ خوش گوار ہوں۔ (101- حاجت روائی)
حاجَت رَوائی تین چیزوں کے بغیر پائِدار نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 117
حکمت (117) : میرے بارے میں دو قسم کے لوگ تباہ و برباد ہوئے۔ ایک وہ چاہنے والا جو حد سے بڑھ جائے اور ایک وہ دشمنی رکھنے والا جب عداوت رکھے۔ (117- دوست و دشمن)
میرے بارے میں دو قسم کے لوگ تَباھ و بَرباد ہوئے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 86
حکمت (86) : بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے (ایک روایت میں یوں ہے کہ بوڑھے کی رائے مجھے جوان کے خطرے میں ڈٹے رہنے سے زیادہ پسند ہے ) (86- بڑوں کا مشورہ)
بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 102
حکمت (102) : لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی بارگاہوں میں مقرب ہو گا جب لوگوں کے عیوب بیان کرنے والا ہو، اور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گا، جو فاسق و فاجر ہو اور انصاف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا۔ صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گے اور عبادت لوگوں پر تفو ق جتلانے کے لیے ہو گی۔ ایسے زمانہ میں حکومت کا دارومدار عورتوں کے مشورے، نو خیز لڑکوں کی کار فرمائی اور خواجہ سراؤں کی تدبیر و رائے پر ہو گا۔ (102- ایک پیشین گوئی)
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جب وہی بارگاہوں میں مقرب ہو گا جو لوگوں کے عیوب بیان…
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 118
حکمت (118) : موقع کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے۔ (118- فرصت کے کھونے کا نتیجہ)
موقع ِ کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 87
حکمت (87) : اس شخص پر تعجب ہوتا ہے کہ جب توبہ کی گنجائش کے ہوتے ہوئے مایوس ہو جائے (87- استغفار)
اس شخص پر تعجب ہوتا ہے کہ جب توبہ کی گنجائش کے ہوتے ہوئے مایوس ہو جائے
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 103
حکمت (103) : آپ کے جسم پر ایک بوسیدہ اور پیوند دار جامہ دیکھا گیا تو آپ سے اس کے بارے میں کہا گیا، آپ نے فرمایا! اس سے دل متواضع اور نفس رام ہوتا ہے اور مومن اس کی تاسی کرتے ہیں۔ دنیا اور آخرت آپس میں دو ناسازگار دشمن اور دو جدا جدا راستے ہیں۔ چنانچہ جب دنیا کو چاہے گا اور اس سے دل لگائے گا۔ وہ دونوں بمنزلہ مشرق و مغرب کے ہیں اور ان دونوں سمتوں کے درمیان چلنے والا جب بھی ایک سے قریب ہو گا تو دوسرے سے دور ہونا پڑے گا۔ پھر ان دونوں کا رشتہ ایسا ہی ہے جیسا دو سوتوں کا ہوتا ہے۔ (103- بوسیدہ لباس)
دنیا اور آخرت آپس میں دو ناسازگار دشمن ہیں۔ جب دنیا کو چاہے گا، وہ آخرت سے دور ہوگا۔
مزید پڑھیے
حکمت
حکمت 119
حکمت (119) : دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے جب چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندر زہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے، فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھینچتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے۔ (119- دنیا کی ایک مثال)
دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے جب چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندر زہر ہلاہل…
مزید پڑھیے
